حضرت سیّدہ محمودہ بیگم صاحبہ — Page 18
حضرت سیدہ محمودہ بیگم صاحبہ 8 صاحبزادہ مرزا اظہر احمد صاحب 18 صاحبزادہ مرزار فیق احمد صاحب آج آپ نے امی جان کی جو چھوٹی سی کہانی پڑھی ہے اس سے یہ سبق ملتا ہے کہ قربانی کبھی ضائع نہیں جاتی لیکن شرط ہے کہ قربانی بہت خلوص ، محبت اور مسلسل محنت سے کی جائے یہی قربانی جو خاوند کی خاطر دی کہ انہوں نے دین کی خاطر مزید شادیاں کیں۔ایک وقت میں بعض دفعہ چار چار گھر تھے۔دوسری سب بیویوں کے ساتھ بڑی بہنوں والا سلوک کیا۔سب کے بچوں کو اپنا بچہ سمجھا۔پھر اپنے بڑے بیٹے (حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب) کو چھوٹی عمر میں ہی حضرت اماں جان کے سپر د کر دیا۔اگر چہ سب کے گھر ساتھ ساتھ تھے۔لیکن بچے کی مکمل ذمہ داری التہاں جان ہی کی رہی اور آپ نے بھی کبھی دخل نہ دیا۔مال کی قربانی کی ، تو سب کچھ خدا کی راہ میں دے دیا۔وقت کی قربانی ، یہ کہ ہر لمحہ خلیفہ وقت جو آپ کے شوہر تھے کی رضا کی خاطر اپنے گھر اور اپنے آپ کو وقف رکھا۔الغرض خدا کی اس پیاری ہستی نے اگر اتنی قربانیاں دیں تو خدا تعالیٰ نے ان کو قبول فرمایا اور آپ کی نسل میں خلافت کی صورت میں آپ پر انعام جاری کئے۔