ہجرت مدینہ اور مدینے میں آمد

by Other Authors

Page 57 of 80

ہجرت مدینہ اور مدینے میں آمد — Page 57

شخص کو آذان کے طریق پر یہ الفاظ پکارتے سنا ہے۔آپ نے فرمایا یہ خواب خدا کی طرف سے ہے اور عبد اللہ کو ارشاد فرمایا کہ یہی الفاظ بلال کو سکھا دیں۔عجیب اتفاق یہ کہ بلال نے ان الفاظ میں پہلی اذان دی تو حضرت عمر اُسے سن کر جلدی جلدی آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا۔یا رسول اللہ ! آج جن الفاظ میں بلال نے آذان دی ہے بعینہ یہی الفاظ میں نے بھی خواب میں دیکھے ہیں (ابو داؤد، ترمذی، ابن ماجہ ) ایک اور روایت یہ ہے کہ جب آنحضرت ای سی ایل میمن نے آذان کے الفاظ سنے تو فرمایا کہ اسی کے مطابق وحی بھی ہو چکی ہے۔زرقانی بروایت ابوداؤد، عبدالرزق جلد 1 صفحہ 378) چنانچہ اس ایمان افروز طریق پر آذان کے بامعنی الفاظ پر جلال لحن میں مسلمانوں کی عبادت کا حصہ بن گئے۔الله اكبر الله اكبر الله اكبر الله اكبر اشْهَدُ أَنْ لا إلهَ إِلَّا الله أَشْهَدُ أَنْ لا إلهَ إِلَّا الله اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ الله اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ الله حَى عَلَى الصَّلوة حَى عَلَى الصَّلوة حَى عَلَى الفلاح 57