ہجرت مدینہ اور مدینے میں آمد

by Other Authors

Page v of 80

ہجرت مدینہ اور مدینے میں آمد — Page v

بسم اللہ الرحمن الرحیم پیش لفظ اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے لجنہ اماءاللہ ضلع کراچی کوصد سالہ جشن تشکر کے سلسلہ کی 74 ویں کتاب ”سیرۃ وسوانح حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت مدینہ ومدینے میں آمد پیش کرنے کی سعادت مل رہی ہے۔الحمدُ لله على ذلك - 9966 اس سے پہلے عزیزہ امتہ الباری ناصر صاحبہ سیکرٹری اشاعت لجنہ کراچی سیرت پاک کے موضوع پر بچوں کے متعلق چھوٹی چھوٹی کتابیں لکھ چکی ہیں مثلاً حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا بچپن ” مشاغل تجارت اور حضرت خدیجہ سے شادی آغاز رسالت’دعوت الی اللہ اور ہجرت حبشہ “ شعب ابی طالب اور سفرِ طائف‘ان کتابوں میں مکہ کی زندگی کے حالات میں اسلام کی تبلیغ کے لئے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی کوششیں مخالفین کی ایذا دہی اور آپ کے صبر و استقامت کا بخوبی علم ہوتا ہے۔آپ کے خدا پر توکل ، تائید و نصرت پر بھروسہ اور الہی وعدوں پر مکمل یقین کے متعلق پڑھ کر ایمان تازہ ہوتا ہے اور بے اختیار آپ پر درود وسلام بھیجنے کو جی چاہتا ہے۔زیر نظر کتاب میں سلسلہ آگے بڑھتا ہے آپ کو ہجرت کی اجازت ملی اس کا سارا سامان اور مکمل حفاظت مولیٰ کریم کے خاص فضلوں سے ہوئی۔پھر مدینے میں آمد کے وقت بے نظیر استقبال کی تفصیل بھی اس کتاب میں درج ہے مرتبہ نے اپنی روایت کے مطابق سیرت خاتم