ہجرت مدینہ اور مدینے میں آمد

by Other Authors

Page 46 of 80

ہجرت مدینہ اور مدینے میں آمد — Page 46

کی بیگم ام ایمن اور بیٹا اسامہ مدینے آگئے آپ نے اپنے اہل خاندان کو حارث بن نعمان کے گھر ٹھہرایا۔حضرت ابو بکر صدیق کے گھر سے اُن کی بیگم ام رومان ، حضرت عائشہ اور حضرت اسماء مدینے آگئے حضرت رقیہ ان دنوں اپنے شوہر حضرت عثمان غنی کے ساتھ حبشہ میں تھیں اور حضرت زینب اپنے شوہر ابوالعاص کے ساتھ مکہ میں رہیں کیونکہ اُن کے شوہر نے ہجرت کی اجازت نہ دی تھی۔اس طرح ہجرت کے تمام مرحلے خیر وعافیت سے مکمل ہوئے۔یہ بات کچھ عجیب سی لگ رہی ہے کہ جہاں سب سے زیادہ خطرہ تھا وہاں کمز ور عورتوں اور بچوں کو پیچھے چھوڑ دیا مگر اصل بات یہ تھی کہ آپ نے دشمنوں کی سوچ کو اس راہ پر ڈالے رکھا کہ بیوی بچے پیچھے ہیں آخر بیچ کر کہاں جائیں گے مگر جب آپ دشمنوں کے ہاتھوں سے صاف نکل گئے تو بوکھلا ہٹ میں کوئی قدم نہ اٹھا سکے اور آپ کی منصوبہ بندی ہر لحاظ سے مکمل اور کامیاب رہی۔جب یہ قافلہ قبا پہنچا تھا تو حضرت اسماء کے گھر عبداللہ ابن زبیر پیدا ہوئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم قبا تشریف لائے ہوئے تھے آپ نے اس بچے کو گود میں لیا ایک کھجور منگوا کر اپنے منہ میں ڈال کر چبائی اور اپنا لعاب اس بچے کے منہ میں ڈال دیا یہ پہلا بچہ تھا جو مہاجرین میں پیدا ہوا۔ہم آنحضرت صلی اسلم کی ہجرت کے حالات پڑھ رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے نبی کا اپنے مخالفین کے ہاتھوں مجبور ہو کر اپنے وطن کو چھوڑ ناوہ بھی ایسی حالت میں کہ نبی کمزور نظر آئے مخالفین طاقتور بظاہر ایک پسپائی کی حالت ہے مگر اللہ تعالیٰ کے نبیوں کے لئے یہ کوئی نئی بات نہیں۔انبیاء علیہم السلام کی نسبت یہ بھی ایک سنت اللہ ہے کہ وہ اپنے ملک سے ہجرت کرتے ہیں جیسا کہ یہ ذکر صحیح بخاری میں بھی موجود ہے چنانچہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے بھی مصر سے کنعان کی طرف ہجرت کی تھی اور ہمارے نبی سی میں یہ ہم نے بھی 46