ہجرت مدینہ اور مدینے میں آمد

by Other Authors

Page 45 of 80

ہجرت مدینہ اور مدینے میں آمد — Page 45

مقداد نے یہ بات سنی اور چاہا کہ ایک بکری ذبح کر کے گوشت پکا کر آپ کو کھانا کھلا ئیں۔مگر آپ نے روک دیا اور بکری کو پکڑ کر اس کا دودھ دوہا اور جو نکلا پی کر سور ہے اور دودھ کا حصہ نہ رکھنے والوں کو کسی قسم کی ملامت نہ کی۔آنحضور صلی یا پیام مکہ میں راہ مولا کے اسیروں کو یاد کرتے تھے اور اُن کی رہائی کی دعائیں کرتے تھے۔الگ الگ نام لے لے کر اور اجتماعی طور پر سب کے لئے بھی آپ کی ایک دعا ہے ”اے اللہ! ولید ابن ولید کو نجات فرما۔اے اللہ ! سلمہ ابن ہشام کو رہائی عطا فرما۔اے اللہ ! عیاش ابن ربیعہ کو چھٹکارا دلا دے۔اے اللہ ! ہشام ابن عاص کو آزادی عنایت فرما۔اے اللہ ! کمزور مسلمانوں کو نجات عطا فرما آپ کی دعائیں قبول ہو ئیں اور آہستہ آہستہ سب ہی مسلمانوں کو مشرکین کے پنجوں سے آزادی مل گئی آپ کو یاد ہو گا کہ مکہ سے مدینہ ہجرت کے وقت آنحضور ساینا یہ ہم نے خاص حکمت عملی سے منصوبہ بندی فرمائی تھی گھر کے سب لوگوں نے ایک ساتھ ہجرت نہیں کی تھی بلکہ خواتین اور بچے مکہ میں ہی رہ گئے تھے۔قبا کے قیام کے دوران حضرت علی تشریف لے آئے تھے اب باقی سب کو بلانے کیلئے آپ نے حضرت زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور اپنے غلام ابورافع کو دواونٹ اور پانچ سو درہم دے کر بھیجا کہ مکہ جا کرام المؤمنین حضرت سودہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور صاحبزادیوں کو لے آئیں۔ابن سعد، طبقات جلد اول صفحہ 304) حضرت ابوبکر نے اپنے بیٹے عبداللہ کو لکھا کہ وہ بھی اپنی والدہ اور بہنوں کو لے کر رض آجا ئیں چنانچہ حضرت زید کے ساتھ حضرت سودہ حضرت فاطمتہ الزہرا ، حضرت أم كلثوم أن 45