ہجرت مدینہ اور مدینے میں آمد

by Other Authors

Page 64 of 80

ہجرت مدینہ اور مدینے میں آمد — Page 64

کے بکھرے بکھرے لوگوں کو چند ایسے نکات پر متحد کر لیا جن میں اُن کی بہتری تھی مدینہ میں نیا نظام قائم فرما دیا جس کی بنیا د عدل اور انصاف تھا رنگ نسل خاندان قبیلے دولت وغیرہ کونہیں دیکھا بلکہ انسانیت کی بنیاد پر ایک دوسرے سے مل جل کر رہنے کے آداب پر سمجھوتہ کروایا۔اس طرح معاشرتی تہذیبی تمدنی اصلاح نے انہیں اخلاقی اور دینی اصلاح کے قابل بنا دیا گویا اسلام کا بیج بونے کے لئے زمین تیار ہوگئی اور عادلانہ نظام قائم کرنے والے بادشاہ کی طرف امید بھری نظریں اُٹھنے لگیں آپ نے باقاعدہ تحریر کئے ہوئے معاہدے پر سب کو جمع کیا۔معاہدہ یہ دستاویز ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے جو نبی ہیں قریش اور اہل یثرب میں سے ایمانداروں اور اطاعت گزاروں نیز ان لوگوں کے درمیان جو اُن کے تابع اُن کے ساتھ شامل ہو جائیں اور اُن کے ہمراہ جہاد میں حصہ لیں۔کچھ اہم شرائط درج ذیل ہیں۔مسلمان اور یہودی آپس میں ہمدردی اور اخلاص کے ساتھ رہیں گے اور ایک دوسرے کے خلاف زیادتی یا ظلم سے کام نہیں لیں گے۔−1 2- ہر قوم کو مذہبی آزادی حاصل ہوگی -3 -4 -5 تمام باشندگان کی جانیں اور اموال محفوظ ہوں گے اور ان کا احترام کیا جائے گا سوائے اس کے کہ کوئی شخص ظلم یا جرم کا مرتکب ہو۔ہر قسم کے اختلافات اور تنازعات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے فیصلہ کے لئے پیش ہوں گے اور ہر فیصلہ خدائی حکم ( یعنی ہر قوم کی اپنی شریعت ) کے مطابق کیا جائے گا۔کوئی فریق بغیر اجازت رسول اللہ جنگ کے لئے نہیں نکلے گا۔64