ہجرت مدینہ اور مدینے میں آمد

by Other Authors

Page 60 of 80

ہجرت مدینہ اور مدینے میں آمد — Page 60

ایک یہودی عالم کے قبول اسلام کا واقعہ پڑھئے ایک دن آپ کی خدمت میں ایک یہودی حصین بن سلام حاضر ہوئے اور تین باتیں دریافت کیں اور کہا کہ اگر آپ ان باتوں کا ٹھیک ٹھیک جواب دیں گے تو میں آپ پر ایمان لے آؤں گا۔آپ نے فرما یا پوچھ لو حصین بن سلام نے تین سوال کئے آپ نے جواب دئے جو اُس کے خیال میں درست تھے جواب سُن کر انہوں نے کہا میں گواہی دیتا ہوں کہ بے شک آپ اللہ کے رسول ہیں۔اس کے بعد اُنہوں نے کہا کہ یہودی بات بنانے کے فن میں ماہر ہیں اگر وہ سنیں گے کہ میں مسلمان ہو گیا ہوں تو کہیں گے کہ وہ تو تھا ہی بڑا آدمی مسلمان ہو گیا تو کیا ہوا۔اس لئے میں اندر چھپ جاتا ہوں آپ اُن کو بلا کر میرے متعلق اُن کی رائے پوچھیں چنانچہ یہودی بلائے گئے آپ نے اُن سے پوچھا حصین بن سلام کیسے شخص ہیں؟ یہودیوں نے کہا اُن کا باپ بھی بڑا عالم تھا اور وہ بھی بڑے عالم ہیں اور ہم سب سے زیادہ نیک اور بزرگ ہیں آپ نے پوچھا اگر وہ مسلمان ہو جا ئیں تو کیا تم بھی اسلام لے آؤ گے؟ یہودیوں نے کہا خدا انہیں بچائے ایسا کبھی نہیں ہوسکتا۔حصین سب کچھ ٹن رہے تھے خاموش نہ رہ سکے لا اله الا الله محمد رسول اللہ پڑھتے ہوئے باہر آ گئے اور یہودیوں کو مخاطب ہو کر کہا ”اے میری قوم کے لوگو! خدا کا تقویٰ اختیار کرو اور اس عذاب کو اپنے اوپر مت لوتم جانتے ہو کہ محمد سلیم کا ذکر تمہاری کتابوں میں موجود ہے اور وہ وہی نبی ہیں جن کا تمہیں وعدہ دیا گیا تھا پس خدا سے ڈرو اور انکار کی طرف قدم نہ بڑھاؤ“ یہودی یہ خطاب سُن کر مبہوت رہ گئے مگر پھر اُس شخص کو جسے کچھ دیر پہلے وہ دین کا عالم 60