ہجرت مدینہ اور مدینے میں آمد — Page vi
النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد کو بنیاد بنا کر قدرے تفصیل سے بچوں کے لئے آسان زبان میں لکھا ہے۔منظر کشی اتنی واضح اور مکمل ہے کہ آنکھوں کے آگے نقشہ بنتا چلا جاتا ہے۔قارئین کرام سے درخواست ہے کہ وہ ان کتابوں کو خرید کر خود بھی پڑھیں اور بچوں کو بھی دیں تاکہ سیرۃ نبوی کا درست نقش اُن کے دل میں جم جائے انہیں پختہ یقین ہو جائے کہ جو خدا تعالیٰ کے حکموں کی اطاعت کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کا خود محافظ وکفیل ہو جاتا ہے۔قارئین کرام عزیزہ امتہ الباری ناصر اور ان کی معاونات کو اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھیں جن کی محنت اور لگن کی بدولت یہ روحانی مائدہ ہمارے گھروں تک پہنچتا ہے۔فجزاهم اللہ تعالیٰ احسن الجزا فى الدارين خيرا یہ کتاب شعبہ اشاعت و تصنیف ربوہ سے منظور شدہ ہے۔خاکسار