ہجرت مدینہ اور مدینے میں آمد

by Other Authors

Page 49 of 80

ہجرت مدینہ اور مدینے میں آمد — Page 49

الله سلایا کہ تم کو مدینہ میں اللہ تعالیٰ نے وہ انصار عطا فرمائے جو عروۃ الوثقی کو مضبوطی سے پکڑنے والے تھے اور جنہوں نے اپنی ایمانی قوت کے ایسے شاندار مظاہرے کئے جن کو دیکھ کر انسان کا دل لذت اور سرور سے بھر جاتا ہے۔“ ( تفسیر کبیر جلد ششم صفحه 165) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے ہجرت کی وجوہات کے متعلق ایک واقعہ درج فرمایا ہے۔وو دو بزرگ ابولقاسم اور ابوسعید نام تھے اتفاق سے دونوں ایک جگہ اکٹھے ہو گئے ان کے ایک مرید نے کہا کہ میرے دل میں ایک سوال ہے اتفاق سے دونوں ایک جگہ جمع ہو گئے ہیں۔میں پوچھنا چاہتا ہوں اور وہ سوال یہ پیش کیا کہ آنحضرت سیل ایلم جومدینہ میں آئے تھے اس کی وجہ کیا تھی؟ ابو القاسم نے کہا کہ بات اصل میں یہ تھی کہ آنحضرت سال یا اسلام کے بعض کمالات مخفی تھے ان کا بروز اور ظہور وہاں آنے سے ہوا۔ابوسعید نے کہا کہ آنحضرت صالی ایتم اس لئے وہاں آئے تھے کہ بعض لوگ مدینہ میں ناقص تھے اور معرفت کے پیاسے تھے ان کو کامل کرنے اور ان کے دلوں کی پیاس بجھانے کے لئے آپ مکہ سے مدینہ تشریف لائے۔“ ( ملفوظات جلد دوم صفحہ 495) جس طرح قبا میں مختصر قیام کے دوران آپ نے سب سے پہلا کام یہ کیا تھا کہ اللہ کے گھر یعنی مسجد کی تعمیر کی تھی بالکل اسی طرح مدینہ میں بھی سب سے پہلے خانہ خدا کی تعمیر کا منصوبہ بنایا۔اس مبارک کام کے لئے جگہ بھی اللہ تعالیٰ کی مرضی سے منتخب فرمائی گھوم پھر کر علاقہ منتخب کیا نہ زمین دیکھی 49