ہجرت مدینہ اور مدینے میں آمد — Page iv
عرض ناشر لجنہ اماءاللہ کراچی پاکستان نے صد سالہ جشن تشکر کے موقعہ پر احباب جماعت کی معلومات اور بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے کم از کم سو کتب شائع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جس کے تحت مختلف افراد کی طرف سے مرتب کردہ یا تصنیف کردہ کتب شائع کی گئیں۔یہ کتب نہایت آسان اور عام فہم سادہ زبان میں لکھی گئیں تا کہ ہر کوئی آسانی سے اسے سمجھ سکے۔ان میں سے کتابچہ ہجرت مدینہ و مدینے میں آمد خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی سال میں سیدنا حضرت امیر المؤمنین خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی منظوری سے نظارت نشر و اشاعت کے تحت شائع کیا جارہا ہے اللہ تعالیٰ اسے ہر لحاظ سے مبارک کرے اور نافع الناس بنائے۔ناظر نشر و اشاعت قادیان