لُجَّةُ النّوْر — Page iii
دالله الحالي نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ پیش لفظ معزز قارئین کی خدمت میں نظارت اشاعت سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی معرکۃ الآراء عربی کتاب لُجَّةُ النُّور کا اردو تر جمہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ کتب اسلامی ممالک عرب ، فارس اور روم اور بلا دشام وغیرہ کے متقی بندوں اور صالح علماء اور مشائخ کے لئے تحریر فرمائی۔اس کی تصنیف کا حقیقی محرک وہ الہام اور رویا ہوئے جن میں آپ کو اللہ تعالیٰ نے یہ بشارت دی تھی کہ مختلف ممالک کے صلحاء اور نیک بندے آپ پر ایمان لائیں گے اور آپ کے لئے دعائیں کریں گے اور یہ کہ اللہ تعالیٰ آپ کو برکت پر برکت دے گا یہاں تک کہ بادشاہ آپ کے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔یہ کتاب ۱۹۰۰ء میں لکھی گئی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وصال کے بعد فروری ۱۹۱۰ ء میں حضرت علینہ منبع الاول رضی اللہ عنہ کے عہد با سعادت میں فارسی ترجمہ کے ساتھ شائع ہوئی۔اس کتاب میں حضور نے اپنے دعوئی مسیح موعود اور مہدی معہود کی صداقت ثابت