لباس

by Other Authors

Page 120 of 124

لباس — Page 120

(122) میاں بیوی کے حقوق و فرائض کرے۔پس مرد میں جلالی اور جمالی دونوں رنگ موجود ہونے چاہئیں، تو یہ عورت کے حقوق ہیں ، اسلام قائم کر رہا ہے، اور آج مغرب کی آزادی کے علمبر دار عورت کی آزادی کے نعرے لگاتے ہیں، جس میں آزادی کم اور بے حیائی زیادہ ہے اور بعض لوگ ان کے کھوکھلے نعروں کے جھانسے میں آکر آزادی کی باتیں کرنی شروع کر دیتے ہیں۔آزادی تو آج سے چودہ سوسال پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دلوائی تھی مغرب کی اندھی تقلید کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔“ خلاصه خطاب از روزنامه الفضل 29-اگست 2003ء) -V اسلام نے بعض حالات میں عورتوں کو حکم دیا ہے کہ بعض نفلی عبادتیں یا بعض ایسی عبادتیں جو تمہارے پر اس طرح فرض نہیں جس طرح مردوں پر ہیں جیسے پانچ وقت کی مسجد میں جا کر نماز پڑھنا وغیرہ تو جب بھی ایسی صورت ہوتی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یہی ارشاد فرماتے تھے کہ وہ اپنے خاوندوں کے حکم کی پابندی کریں۔دیکھیں یہ کیسی پیاری تعلیم ہے ، جو عورتیں اپنے خاوندوں کا کہنا ماننے والی ہیں ، ان کی خوشی کو اپنی خوشی سمجھنے والی ہیں، ان کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو عورت اس حالت میں فوت ہوئی کہ اس کا خاوند اس سے خوش اور راضی ہے تو وہ جنت میں جائے گی۔عورت کو اس قربانی کا خدا تعالیٰ کتنا بڑا اجر دے رہا ہے ضمانت دے رہا ہے کہ تم اس دنیا میں اپنے گھروں کو جنت نظیر بنانے کی کوشش کرو اور اگلے جہان میں میں تمہیں جنت کی بشارت دیتا ہوں۔“ روزنامه الفضل 30 اگست 2003ء) (لجنہ سے خطاب بر موقعہ جلسہ سالانہ جرمنی 2003ء) **