لباس — Page 102
(104) میاں بیوی کے حقوق و فرائض تیار نہ تھی اور گالی گلوچ تک معاملہ پہنچا ہوا تھا ، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں سرشار اور عقیدت سے لبریز وہ خاتون فوراً اُٹھی اور جا کر خاوند کو ظاہر اسجدہ کر کے معافی کی خواستگار ہوئی۔تمام افریقن قوم اپنے محسن اعظم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور اطاعت سے سرشار ہر وقت تعلیمات اسلامی کو حرز جان بنائے ہوئے ہیں۔ہمیں بھی چاہئے کہ ہم بھی قرآن اور احادیث میں مذکور تمام ہدایات، تعلیمات اور پیغامات کو حرز جان بنا ئیں اور جماعت احمد یہ کے روشن و تابناک مستقبل کی خاطر اپنے بچوں کی صحیح تربیت کے لئے اپنے ماحول کو اسلامی بنائیں اپنے تعلقات کو صحیح اسلامی لائنوں پر استوار کریں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔اب مضمون کے آخر پر مرحوم ومغفور آقا حضرت مرزا طاہر احمدصاحب خلیفہ امسح الرائع کا ایک تاریخی اقتباس پیش کیا جاتا ہے، جس میں آپ نے میاں بیوی ہر دو کو اپنی اولا داور معاشرہ کی بہتری اور بھلائی کی خاطر اپنی اپنی سمت کو درست رکھنے کی تلقین فرمائی ہے۔آپ نے یہ فکر انگیز نصیحت صد سالہ جلسہ سالانہ قادیان کے موقعہ پر مستورات سے خطاب کرتے ہوئے ارشاد فرمائی : پس ماں اور باپ کے اخلاق میں سے جس کا اخلاق بدتر ہو بالعموم وہی اولاد میں رائج ہو جاتا ہے پس دونوں طرف کی کمزوریاں آگے جا کر جمع ہوتی ہیں اور بعض دفعہ ضرب کھا جاتی ہیں اس لئے گھر کے معاشرے کو جنت بنانا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔بہت باریک نظر سے ان باتوں کو اور ان تعلقات کو دیکھنا چاہئے۔آخری فیصلہ اس بات سے ہوگا کہ آپ کا گھر آپ کے