کونپل — Page 17
۔ہدایات خدا تعالیٰ کے کرم سے جماعت کے لئے قاعدہ یسر نا القرآن کی صورت میں بچوں کو قرآنِ پاک سکھانا بہت آسان ہوگیا ہے ساڑھے تین سال کے بچوں کو بلاکوں پر یا گتے کے ٹکڑوں پر ا ب ت لکھ کر پہچاننے کی عادت ڈالی جائے چار ساڑھے چار سال تک قاعدہ یسر نا القرآن مکمل کروا دیا جائے۔قاعدے کے آخری صفحات بار بار سنے جائیں۔سوال و جواب بچوں کو یکدم حفظ کرانے پر زور نہ دیجئے۔ان کے سامنے بار بار اس کے اسباق دہرائیے۔آہستہ آہستہ یہ اُن کے ذہن کا جزو بن جائیں گے۔یا ان سوالات کا کیسٹ تیار کرکے بچے کے کمرے میں بار بار لگائیے بچہ کھیلتا کھیلتا ان جملوں کو یادکر لے گا۔انشاء اللہ