کونپل

by Other Authors

Page 13 of 19

کونپل — Page 13

۱۳ حصہ نظم -۱۔کبھی نصرت نہیں ملتی در مولیٰ سے گندوں کو کبھی ضائع نہیں کرتا وہ اپنے نیک بندوں کو وہی اس کے مقرب ہیں جو اپنا آپ کھوتے ہیں نہیں راہ اس کی عالی بارگہ تک خود پسندوں کو یہی تدبیر ہے پیارو کہ مانگو اُس سے قربت کو اُسی کے ہاتھ کو ڈھونڈو جلاؤ کمندوں کو سب ۲۔قرآن سب سے اچھا قرآن سب سے پیارا قرآن دل کی قوت قرآن ہے سہارا اللہ میاں کا خط ہے جو میرے نام آیا اُستانی جی پڑھاؤ جلدی مجھے سیپارا پہلے تو ناظرے سے آنکھیں کروں گی روشن پھر ترجمہ سکھانا جب پڑھ چکوں میں سارا مطلب نہ آئے جب تک کیونکر عمل ہے ممکن بے ترجمے کے ہرگز اپنا نہیں گزارا یا رب تو رحم کرکے ہم کو سکھادے قرآں دُکھ کی یہ دوا ہو ہر درد کا ہو چارا ہر دل میں ہو میرے ایماں سینے میں نُورِ فرقاں بن جاؤں پھر تو سچ سچ میں آسماں کا تارا