کونپل

by Other Authors

Page 4 of 19

کونپل — Page 4

۴ ماں:۔جب آقاجی کا نام سنتے ہیں تو کیا کہتے ہیں ؟ بچہ : صلى الله عليه وسلم ۵ ماں:۔ہم بات کرتے ہیں تو اپنے آقا کو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم بھی کہتے ہیں اور رسول کریم صلى اللہ علیہ وسلم بھی کہتے ہیں آپ بتائیں کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کہاں پیدا ہوئے ؟ بچہ :۔مکہ میں ماں:۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ابو جان کا کیا نام تھا؟ بچہ :۔حضرت عبداللہ ماں :۔اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امی جان کا کیا نام تھا ؟ بچہ :۔حضرت آمنہ ماں:۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلَّم نے ہمیں کیا سکھایا؟ بچہ :۔سب اچھی اچھی باتیں ۹ ماں:۔جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالی کے پاس چلے گئے تو اچھی باتیں کس نے بتائیں ؟ بچہ :۔حضرت ابوبکر نے ۱۰ ماں:۔رضی اللہ تعالی عنہ۔ان کو ہم خلیفہ کہتے ہیں ان کے بعد خلیفہ کون ہوئے ؟ بچہ :۔حضرت عمر ۱۱ ماں: رضی اللہ تعالی عنہ۔اور پھر ان کے بعد؟ بچہ :۔حضرت عثمان رضی اللہ ۱۲ ماں:۔شاباش رضی اللہ تعالی عنہ۔پھر ان کے بعد؟ بیچہ : حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ