کونپل

by Other Authors

Page 14 of 19

کونپل — Page 14

۱۴ احمدی بچی کی دُعا الہی مجھے سیدھا رستہ دکھا دے مری زندگی پاک و طیب بنا دے مجھے دین و دنیا کی خوبی عطا کر ہر اک درد اور دُکھ سے مجھ کو شفادے زباں پر مری جُھوٹ آئے نہ ہرگز کچھ ایسا سبق راستی کا پڑھا دے گناہوں سے نفرت بدی سے عداوت ہمیشہ رہیں دل میں اچھے ارادے ہراک کی کروں خدمت اور خیر خواہی جو دیکھے وہ خوش ہوکے مجھ کو دُعا دے بڑوں کا ادب اور چھوٹوں سے شفقت سراسر محبت کی پتلی بنا دے بنوں نیک اور دوسروں کو بناؤں مجھے دین کا علم اتنا سکھا دے خوشی تیری ہو جائے مقصود اپنا کچھ ایسی لگن دل میں اپنی لگادے غنادے سَخادے حیادے وفا دے ہری دے تھی دے لقادے رضادے میرا نام ابا نے رکھا ہے مریم خدایا تو صدیقہ مجھ کو بنا دے