کونپل — Page 12
۱۲ بچہ : احمدی کہتے ہیں مہدی آگئے ہم نے مان لیا ماں: مہدی کو اور کیا کہتے ہیں؟ بچہ : مسیح موعود ماں:۔ہم جن کو مسیح اور مہدی مانتے ہیں اُن کا نام کیا ہے؟ بچہ : حضرت مرزا غلام احمد قادیانی ماں:۔علیہ السلام ماں:۔ہمارے حضور کا کیا نام ہے؟ بچہ :۔حضرت مرزا مسرور احمد صاحب ماں:۔اللہ پاک ان کو سلامت رکھیں اور ہر نیک ارادے میں برکت دیں آمین آپ بتائیے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہم کو کیا سکھایا۔بچہ : اللہ پاک کی باتیں پیارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں اور قرآن کی باتیں ے ماں:۔احمدی بچے کس چیز سے نفرت کرتے ہیں بچہ :۔جھوٹ سے ماں:۔آپ بڑے ہو کر کیا کریں گے بچہ :۔دین کی خدمت و ماں:۔دین کا جھنڈا بچہ :۔اونچا رہے گا ۱۰ ماں:۔احمدیت بچہ :۔زندہ باد