کتابِ تعلیم

by Other Authors

Page 79 of 162

کتابِ تعلیم — Page 79

<9 تیری دُنیا ہی کے واسطے ہو۔اس لئے پہلے خدا تعالیٰ کو راحتی کرنے کے واسطے دعائیں کریں اور وہ سب سے بڑھ کر دعا اهدنا الصراط المستقیم ہے۔جب یہ دعا کرتا رہے گا۔تو وہ منعم علیہم کی جماعت میں داخل ہو گا۔جنہوں نے اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کی محبت کے دریا میں فرق کر دیا ہے ان لوگوں کے زمرہ میں جو منقطعین ہیں۔داخل ہو کر یہ وہ انعامات اپنی حاصل کرے گا۔جیسی عادت اللہ ان سے جاری ہے۔یہ کبھی کسی نے نہیں سُنا ہوگا کہ اللہ تعالیٰ اپنے ایک راست باز متقی کو رزق کی بارہ بلکہ وہ تو سات پشت تک بھی رحم کرتا ہے۔قرآن شریف میں خضر اور موسیٰ کا واقعہ درج ہے کہ انہوں نے ایک خزانہ نکالا۔اس کی بابت کہا گیا کہ ابو هُما صَالِحًا۔اس آیت میں ان کے والدین کا ذکر تو ہے لیکن یہ ذکر نہیں کر وہ لڑکے خود کیسے تھے باپ کے طفیل سے اس خزانہ کو محفوظ رکھا تھا اور اس لئے ان پر رحم کیا گیا۔لڑکوں کا ذکر نہیں کیا بلکہ ستاری سے کام لیا گیا ر تفسير سورة فاتحہ ص - الحکم مارچ است) جس کا خُدا متولی ہو جائے وہ طمانیت اور لذت پاتا ہے اللہ تعالیٰ کی ذات میں بے نظر صفات ہیں۔جو لوگ اس کی راہ پر چلتے ہیں انہیں کو اس کی اطلاع ملتی ہے اور وہی اس سے مزہ پاتے ہیں۔خدا تعالیٰ سے رشتہ میں اس قدر شرینی اور لذت ہوتی ہے کہ