کتابِ تعلیم

by Other Authors

Page 20 of 162

کتابِ تعلیم — Page 20

۲۰ " اعلیٰ درجہ کی خوشی خُدا میں ملتی ہے جس سے پیسے کوئی خوشی نہیں ہے۔جنت پوشیدہ کو کہتے ہیں۔جنت کو جنت اس لئے کہتے ہیں کہ وہ نعمتوں سے ڈھکی ہوئی ہے۔اصل جنت خدا ہے جس کی طرف تردد منسوب ہی نہیں ہوتا۔اس لئے بہشت کے اعظم ترین انعامات میں رضوان من الله اکبر ہی رکھتا ہے۔انسان انسان کی حیثیت سے کسی نہ کسی دکھ اور تردد میں ہوتا ہے۔مگر جس قدر قرب الہی حاصل کرتا جاتا ہے اور تَخَلَقُوا بِاَخلاقِ اللہ سے رنگین ہوتا جاتا ہے۔اسی قدر اصل سکھ اور آرام پاتا ہے جس قدر قرب الہی ہوگا۔لازمی طور پہ اسی قدر خدا کی نعمتوں سے حصہ سے گا اور رفع کے معنی اس پہ دلانت کرتے ہیں۔ر تفسیر سوره مائده تا سوره توبه از حضرت مسیح موعود من ہمارا خُدا وہ خُدا ہے جو اب بھی زندہ ہے "خُدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا۔کہ میں اپنی جماعت کو اطلاع دوں کہ جو لوگ ایمان لائے ایسا ایمان جو اس کے ساتھ دنیا کی ملونی نہیں اور وہ ایمان نفاق یا بزدلی سے آلودہ نہیں اور وہ ایمان اطاعت کے کسی درجہ سے محروم نہیں۔ایسے لوگ خدا کے پسندیدہ لوگ ہیں اور خدا فرماتا ہے کہ وہی ہیں جن کا قدم صدق کا قدم ہے اسے سننے والو سنو! کہ خدا تم سے کیا چاہتا ہے۔بس یہی کہ تم اسی