کتابِ تعلیم

by Other Authors

Page 121 of 162

کتابِ تعلیم — Page 121

۱۲۱ (٢٣ تزکیہ نفس کے بغیر قرآن مجید نہیں سمجھا جاسکتا جب انسان تزکیہ نفس اختیار کرتا ہے تو قرآن شریف کے معنی اور معارف اُس پر کھولے جاتے ہیں۔تزکیہ نفس ایک ایسی چیز ہے کہ قرآن مجید کے بہت سے حصہ کی سمجھ اس کے بغیر آ ہی نہیں سکتی۔جن لوگوں کا تزکیہ نفس ہوتا ہے اور جو پاک دل اور مظہر لوگ ہوتے ہیں ان کو بہت سی باتیں خود بخود ہی ایسی سوجھ جایا کرتی ہیں جو کہ قرآن مجید کے منشاء کے مطابق ہوتی ہیں اور قرآن مجید خود بخود ہی حل ہوتا جاتا ہے۔لملفوظات جلد پنجم (۳) ا نے نجات پائی جس نے اپنے نفس کا تزکیہ کیا " جب کوئی مصائب میں گرفتار ہوتا ہے تو قصور آخر بند سے کا ہی ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ کا تو قصور نہیں۔بعض لوگ بظا ہر بہت نیک معلوم ہوتے ہیں اور انسان تعجب کرتا ہے کہ اس پر کوئی تکلیف کیوں وارد ہوئی یا کسی نیکی کے حصول سے یہ کیوں محروم رہا۔لیکن دراصل اس کے محفی گناہ ہوتے ہیں جنہوں نے اس کی حالت یہاں تک پہنچائی ہوئی ہوتی ہے۔