کتابِ تعلیم

by Other Authors

Page 92 of 162

کتابِ تعلیم — Page 92

۹۲ تزکیہ نفس حاصل ہو۔اور خدا تعالیٰ کی محبت اور عظمت دل میں بیٹھ جائے اور گناہ سے نفرت ہو۔خدا تعالیٰ نے بھی یہی دعا سکھائی ہے کہ : اهْدِنَا القِراطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ - (الفاتحه : ۶) پس اس جگہ خدا نے یہ نہیں فرمایا کہ تم یہ دعا کرو کہ ہیں الہام ہو۔بلکہ یہ فرمایا ہے کہ تم یہ دعا کرو کہ راہ راست ہمیں نصیب ہو۔ان لوگوں کی راہ پر جو آخر کار خدا تعالیٰ کے انعام سے مشرف ہو گئے۔بندہ کو اس سے کیا مطلب ہے کہ وہ الہام کا خواہشمند ہو اور نہ بندہ کی اس میں کچھ فضیلت ہے۔بلکہ یہ تو خدا تعالیٰ کا فعل ہے۔نہ بندہ کا عمل صالح تا اس پر اجر کی توقع ہوا و تفسیر سورة فاتحه از حضرت مسیح موعود (۲) جہاں خداتعالی نے بکے حقوق رکھے ہیں برا نفس کا بھی حق رکھا ہے؟ "خُدا کے قانون کو اس کے منشاء کے برخلاف ہر گز نہ برتنا چاہیئے اور نہ اس سے ایسا فائدہ اٹھانا چاہیئے۔جس وہ صرف نفسانی جذبات کی ایک سپر بن جا دے۔یاد رکھو کہ ایسا کرنا معصیت ہے۔خدا تعالیٰ بار بار فرماتا ہے کہ شہوات کا تم پر غلبہ نہ ہو۔بلکہ تمہاری مغرض ہر ایک امریں تقویٰ ہو۔اگر شریعت کو سپر بنا کر شہوات کی اتباع کے لئے