کتابِ تعلیم

by Other Authors

Page 80 of 162

کتابِ تعلیم — Page 80

کوئی پھل ایسا شیریں نہیں ہوتا۔خدا تعالیٰ سے جلدی کوئی شخص خبر گیراں نہیں ہو سکتا۔پھر جس کا خدا متولی ہو جاتا ہے اس کو کئی فائدے ہوتے ہیں۔ایک تو وہ طمانیت کی زندگی میں داخل ہو جاتا ہے اور وہ راحت پاتا ہے جو کسی دنیا دار کو نصیب ہونا نا ممکن ہے اور ایسی لذت پاتا ہے جو کہیں دوسری جگہ نصیب نہیں ہو سکتی۔و ملفوظات جلد چهارم من جن کا اللہ تعالی متولی ہوجاتا ہے وہ دنیا کے کام سے نجا تے جاتے ہیں " جب تک انسان اللہ تعالیٰ پر کامل ایمان نہیں رکھتا اور اس کے وعدوں پر سچالیقین نہیں کرتا اور ہر ایک مقصود کا دینے والا اسی کو نہیں سمجھتا اور کامل صلاح اور تقویٰ اختیار نہیں کر لیتا تو اس وقت تک وہ حقیقی راحت دستیاب نہیں ہو سکتی۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَهُوَ يَتَوَلَّى الصَّالِحِينَ یعنی جو صلاحیت اختیار کرتے ہیں۔خدا تعالیٰ ان کا متولی ہو جاتا ہے۔انسان جو متولی رکھتا ہے اسکی بہت بوجھ کم ہو جاتے ہیں۔بہت ساری ذمہ داریاں گھٹ جاتی ہیں۔بچپن میں ماں بچے کی متولی ہوتی ہے تو بچے کو کوئی فکر اپنی ضروریات کا نہیں رہتا۔وہ خود ہی اس کی ضروریات کی کفیل ہوتی ہے۔اس کے کپڑوں اور کھانے پینے کے خود ہی فکر میں لگی رہتی ہے۔اس کی صحت قائم رکھنے کا دھیان اسی کو رہتا ہے۔اس کو بہلاتی اور دھلاتی ہے اور کھلاتی اور پلاتی ہے۔یہاں تک کہ بعض وقت اس کو مار کر کھانا کھلاتی ہے : - الاعراف : ۱۹۷