کتابِ تعلیم

by Other Authors

Page 122 of 162

کتابِ تعلیم — Page 122

الہ تعالیٰ چونکہ بہت معاف کرتا ہے اور درگزر فرماتا ہے۔اس واسطے انسان کے مخفی گناہوں کا کسی کو پتہ نہیں لگتا مگر مخفی گناہ در اصل ظاہر کے گناہوں سے بدتر ہوتے ہیں گنا ہوں کا حال بھی بیماریوں کی طرح ہے۔بعض موٹی بیماریاں ہیں۔ہر ایک شخص دیکھ لیتا ہے کہ فلاں بیمار ہے۔مگر بعض الیسی مخفی بیماریاں ہیں کہ بسا اوقات مریض کو بھی معلوم نہیں ہوتا۔کہ مجھے کوئی خطرہ دامن گیر ہو رہا ہے۔ایسا ہی تپ دق ہے کہ ابتداء میں اس کا پتہ بعض دفعہ طبیب کو بھی نہیں لگ سکتا۔یہاں تک کہ بیماری خوفناک صورت اختیار کر لیتی ہے۔ایسا ہی انسان کے اندرونی گناہ ہیں جو رفتہ رفتہ اسے ہلاکت تک پہنچا دیتے ہیں۔خدا تعالیٰ اپنے فضل سے رحم کرے۔قرآن شریف میں آیا ہے۔قد افلح من زكتها۔) الشمس : (۱) اس نے نجات پائی جس نے اپنے نفس کا تزکیہ کیا لیکن تزکیہ نفس بھی ایک موت ہے۔جب تک مکمل اخلاق رذیلہ کو ترک نہ کیا جا و سے تزکیہ نفس کہاں حاصل ہو سکتا ہے۔ہر ایک شخص میں کسی نہ کسی شر کا مادہ ہوتا ہے۔وہ اس کا شیطان ہوتا ہے جب تک اس کو قتل نہ کرے کام نہیں بن سکتا " ( ملفوظات جلد پنجم مت) ترک نفس کر کے تمام امانتیں خدا تعالیٰ کی اسکو واپس بجائیں مومن کا کام یہ ہے کہ نفس کو بھی ترک کر دے اور اس کو خدا تعالے کی امانت سمجھ کر خدا تعالیٰ کی طرف واپس کرے اور خدا کے کاموں میں اپنے نفس