کتابِ تعلیم

by Other Authors

Page 75 of 162

کتابِ تعلیم — Page 75

خالصا لله وقف بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَلَهُ أجْرُهُ عِنْدَ رَبه - (البقره : ۱۱۳) یعنی مسلمان وہ ہے ہو خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنے تمام وجود کو سونپ دیو سے۔یعنی اپنے وجود کو اللہ تعالے کے لئے اور اس کے ارادوں گی پیروی کے لئے اور اس کی خوشنودی کے حاصل کرنے کے لئے وقف کر دیدے اور پھر نیک کاموں پر خدا تعالیٰ کے لئے قائم ہو جاوے اور اپنے وجود کی تمام عملی طاقتیں اس کی راہ میں لگا دیو ہے۔مطلب یہ ہے کہ اعتقادی اور عملی طور پر محض خدا تعالیٰ کا ہو جائے۔اعتقادی طور پر اس طرح سے کہ اپنے تمام وجود کو در حقیقت ایک ایسی چیز سمجھ سے جو خدا تعالے کی شناخت اور اس کی اطاعت اور اس کے عشق اور محبت اور اس کی رضا مندی حاصل کرنے کے لئے بنائی گئی ہے اور عملی طور پر اس طرح سے کہ خالصتا اللہ حقیقی نیکیاں جو ہر ایک قوت سے متعلق اور ہر یک خدا داد توفیق سے وابستہ ہیں بجالا و سے۔مگر ایسے ذوق و شوق و حضور سے کہ گویا وہ اپنی فرمانبرداری کے آئینہ میں اپنے معبود حقیقی کے چہرہ کو دیکھ رہا ہے۔ده وحانی خزائن جلده من