کتاب محفوظ

by Other Authors

Page 30 of 46

کتاب محفوظ — Page 30

-4- ہیں۔چوتھا الزام : (قرآن کے بارہ میں کفریہ عقائد) اس الزام کے تحت مصنف رسالہ نے جماعت احمدیہ پر سات بہتان باندھے - قصے کہانیوں کی کتاب --- " قرآن پہلوں کی قصے کہانیاں ہیں۔آئینہ کمالات اسلام مطبع لاہوری صفحه ۲۹۴ معزز قارئین! جس طرح پہلے اس مولوی نے ہر بات میں پورا پورا افتراء باندھا ہے ، اس اعتراض کی بھی وہی حیثیت ہے۔حضرت مرزا صاحب کی کتاب "آئینہ کمالات اسلام" قرآن کریم کی خوبیوں اور عظمتوں اور اس کے کمالات کے بیان میں ایسی عظیم الشان کتاب ہے کہ اس نے ہر مخالف اسلام کا منہ بند کر کے رکھ دیا ہے اور جو شخص اس کتاب کو پڑھتا ہے وہ اس کی خوبیوں سے انکار نہیں کر سکتا۔مولوی صاحب نے اس کتاب کے جس صفحہ کا حوالہ دے کر اعتراض کیا ہے وہ نہ اس صفحہ پر موجود ہے، نہ ساری کتاب میں کسی بھی جگہ پر۔مولوی صاحب نے صریح جھوٹ بولا ہے۔اس اعتراض کو پڑھ کر مزید حقیقت کھل گئی کہ اصل رسالہ پر مولوی کا نام کیوں نہیں لکھا گیا۔حضرت مرزا صاحب کی کتاب چشمہ معرفت سے ایک عبارت من و عن حدیہ قارئین کی جاتی ہے۔اس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ مولوی کس قدر جھوٹ بولنے کا عادی ہے۔حضرت مرزا صاحب فرماتے ہیں:۔اور جس قدر قرآن شریف میں قصے ہیں وہ بھی در حقیقت قصے نہیں بلکہ وہ پیشگوئیاں ہیں جو قصبوں کے رنگ میں لکھی گئی ہیں۔ہاں وہ توریت میں تو ضرور صرف قصتے پائے جاتے ہیں مگر قرآن شریف نے ہر ایک قصہ کو رسول کریم کے لئے اور اسلام کے لئے ایک پیشگوئی قرار دے دیا ہے اور یہ تصوئی کی پیشگوئیاں بھی کمال صفائی سے پوری ہوئی ہیں۔غرض