کتاب محفوظ

by Other Authors

Page 24 of 46

کتاب محفوظ — Page 24

بہت لمبے بنائے ہیں اور یہ وہاں کی طرز تحریر ہے۔اصل تصویر کا ہم نقش پیش کرتے ہیں۔قار مکین ملاحظہ فرمائیں یہاں محمد ہی لکھا ہوا ہے، یہ احمد ہو ہی نہیں سکتا یہ لکھا اس طرز پر گیا ہے کہ اگر "م" اور "ح" کے درمیان فاصلہ ڈالیں گے تو یہ الحمد ہو جائے گا۔سے پہلے یہ دجل شورش کا شمیری مدیر رسالہ چٹان نے کیا تھا اور الحمد میں م" اور "ح کے درمیان خلا کر کے یہ تصویر شائع کی اور اس پر اپنے جھوٹے پراپیگنڈے کی بنا ڈالی۔لیکن معمولی عقل رکھنے والا انسان بھی اس وجل کو پکڑ سکتا ہے۔اگر "م" کو علیحدہ بھی کر دیا جائے تو بھی یہ احمد نہیں بنتا۔"احمد" میں "ح" کے اوپر جو ڈنڈا ہے اس کا یہاں کوئی کام ہی نہیں۔پس وہاں محمد ہی لکھا ہوا ہے اس کے سوا اور کچھ نہیں۔یہ جواب جماعت احمدیہ کی طرف سے پہلے بھی شائع کیا جا چکا ہے لیکن یہ ملاں لوگ جھوٹ بولنے سے باز نہیں آتے۔زبان سے تو سچ کی نمائندگی کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں اور تعلق جھوٹ سے باندھا ہوا ہے۔جماعت احمدیہ نے ساری دنیا میں مساجد بنائی ہیں۔اگر کلمہ بدلنا تھا تو ساری دنیا میں کیوں نہ بدلا۔کیا صرف نائجیریا میں ہی گمراہ کرنے کے لئے کلمہ بدلنا تھا اور وہ بھی ایک ایسے علاقہ میں جس میں مسلمان کثرت سے موجود ہیں۔وہاں کے مسلمانوں کو تو عقل نہ آئی! صرف پنجاب کے ملاں کو آگئی !! ----- یہ ہے سرا سر جھوٹ اور افتراء جو جماعت احمدیہ پر باندھا جا رہا ہے۔پاکستان میں احمدیوں پر ہزاروں کی تعداد میں کلمہ طیبہ لا الہ الا الله محمد رسول الله پڑھنے کی وجہ سے جو مقدمات درج ہوئے اور ہور ہے ہیں وہی مولویوں کو جھوٹا کرنے کے لئے کافی ہیں۔جس کا کلمہ احمد رسول اللہ ہو اس کے خلاف محمد رسول