کتاب محفوظ

by Other Authors

Page 23 of 46

کتاب محفوظ — Page 23

-3- تیسرا الزام: کلمہ طیبہ اور درود شریف میں تحریف (i) کلمہ طیبہ کا ذکر کرتے ہوئے مصنف رسالہ نے جماعت احمدیہ کی طرف یہ کلمہ منسوب کیا ہے۔لا الہ الا اللہ احمد رسول اللہ اور اس کے ثبوت کے طور پر رسالہ Africa Speaks سے احمد یہ سنٹرل ماسک اجیبوڈے نائیجیریا کی تصویر دی ہے۔مصنف رسالہ جس نے اپنا نام اس رسالہ پر نہیں لکھا اس کے اس الزام کا سیدھا اور سادہ جواب قرآن کریم کی زبان میں تو یہ ہے کہ لعنة اللہ علی الکذبین۔معزز قارئین! یہ بہتان ایسا ہے کہ جس کا جواب بار بار جماعت احمدیہ کی طرف سے دیا گیا ہے اور بار بار یہ کہا گیا ہے کہ جماعت احمدیہ کا کلمہ ہوائے لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے اور کوئی نہیں! ہرگز کوئی نہیں !! ہرگز ہرگز کوئی نہیں !!! مگر یہ جھوٹ بولنے والے مولوی تقویٰ سے کلیہ خالی ہو کر جھوٹ پر جھوٹ بولتے چلے جاتے ہیں ، افتراء پر افتراء باندھے چلے جاتے ہیں۔ہم ایک دفعہ پھر یہ واضح کرتے ہیں کہ ہمارا کلمہ ہمارے آ کہ ہمارا کلمہ ہمارے آقا و مولی حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم والا لا اله الا الله محمد رسول الله ہے۔اس کے سوا کوئی اور کلمہ اگر ہماری طرف منسوب کرتا ہے تو وہ جھوٹا ہے۔نائجیریا میں جس مسجد کی تصویر اس رسالہ میں دی گئی ہے۔اس پر ہرگز احمد رسول اللہ نہیں لکھا ہوا بلکہ محمد رسول اللہ ہی لکھا ہوا ہے۔یہ کلمہ کسی اردو اور عربی جاننے والے کاتب نے نہیں لکھا بلکہ ایک نائجیرین نے لکھا ہے جس نے اپنی طرز میں تم کو ذرا لمبا کر کے لکھا ہے۔اس طرح رسول میں "س" کے دندانے بھی