کتاب محفوظ

by Other Authors

Page 19 of 46

کتاب محفوظ — Page 19

مصنف رسالہ نے حضرت مرزا صاحب کی اسی (۸۰) سے زائد کتب میں سے صرف سات آیات ایسی پیش کی ہیں جنہیں وہ محض ظالمانہ طور پر تحریف قرار دیتا ہے۔اس کی پیش کردہ سب آیات کے متعلق ہم نے وضاحت کر دی ہے اور قطعی طور پر ثابت کر دیا ہے کہ یہ تحریف ہرگز نہیں۔قبل اس کے کہ ہم قارئین پر یہ واضح کریں کہ آیات قرآنیہ میں ایسی غلطیاں ہر مصنف سے ممکن ہیں اور اس کے ثبوت کے لئے چند نمونے مشتے از خردارے پیش کریں، یہ بتانا بھی ضروری سمجھتے ہیں کہ یہ مذکورہ بالا رسالہ جس کا نام مصنف نے "قرآن مجید میں رد و بدل" رکھا ہے، ۱۹۸۹ء میں شائع کیا گیا ہے جبکہ اس سے کئی سال قبل حضرت مرزا صاحب کی کتب میں ایسی آیات جن میں کتابت کی غلطی ہوئی تھی، ان کی تصحیح کر لی گئی تھی اور جن آیات کا مصنف رسالہ نے ذکر کیا ہے وہ درست شکل میں تحریر ہیں۔پس اس کے بعد مصنف کا شور و غوغا اس کی بد دیانتی کا واضح ثبوت ہے۔اب قارئین کی تسلی کے لئے چند نمونے تحریر کئے جاتے ہیں تاکہ علم ہو کہ ایسی غلطیاں ہر جگہ ہوتی ہیں۔پس کیا یہ مولوی صاحب ان سب پر بد زبانی پر اتر آئیں گے۔ملاحظہ ہو۔: - حضرت مجدد الف ثانی رحمتہ اللہ علیہ اپنے مکتوبات میں لکھتے ہیں:۔اما ان الظن لا يغنى عن الحق شيئا (جلد ۱ صفحه ۱۵۶ مکتوب (۱۵۳ جبکہ اصل آیت ہے : وان الطن لا يغني من الحق شيئا" (سورة النجم : ٢٩) -۲- علامہ سید محمد سلیمان صاحب ندوی لکھتے ہیں :۔فان الله بالشمس من المشرق فات بها من المغرب - اصل آیت : (ہفت روزہ الاعتصام لاہور ۵ د کمبر ۱۹۵۴ صفحه ۵) فان الله ياتي بالشمس من المشرق لت بها من المغرب ) سورة البقره : ۲۵۹) مولانا ابوالکلام آزاد لکھتے ہیں :۔في ايا مذحمات (مضامین البلاغ)