خطبات وقف جدید — Page 374
374 حضرت خلیفة المسیح الرابع ہے کہ تحریک جدید کے 33 ویں سال میں کل آمد اس سے کم تھی۔اس لحاظ سے اگر چہ شروع میں یہ تحریک بہت پیچھے تھی تحریک جدید کے مقابل لیکن بعد میں اس کا قدم تیز تر ہو گیا ہے۔تو جب اعداد و شمار آئیں گے تو پھر آئندہ میں آپ کو بتا دوں گا کہ وہ موازنہ کیا ہے لیکن بہر حال ایک کروڑ کا ٹارگٹ اب ہمیں اپنے سامنے نظر آ رہا ہے۔اگر ہم افراد کی تعداد بڑھا کر ایک کروڑ کا ٹارگٹ حاصل کر لیں تو ایک دل کو بہت ہی مطمئن کرنے والی بات ہوگی اور ایمان افروز بات ہوگی کہ وقف جدید کی تحریک جو بظاہر معمولی سی تحریک کے طور پر جاری ہوئی تھی وہ خدا کے فضل سے اس تیزی کے ساتھ ترقی کر رہی ہے کہ صرف اسی تحریک کا سالانہ وعدہ ایک کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔دعاؤں کے ذریعے بھی مدد کریں کیونکہ دنیا میں کوئی دینی تحریک صحیح معنوں میں پنپ نہیں سکتی اور بار آور نہیں ثابت ہو سکتی جب تک آسمان سے اسکو پھل نہ لگیں اور آسمان سے پھل دعاؤں کے ذریعے ہی حاصل کئے جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے۔آمین