خطبات وقف جدید — Page 166
166 حضرت خلیفہ المسح الثالث اقتباس از خطاب جلسه سالانه فرموده 27 / دسمبر 1969۔۔۔اس کے بعد میں وقف جدید کو لیتا ہوں صدر انجمن احمدیہ کو آخر میں بیان کروں گا۔وقف جدید کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اصلاح وارشاد کا بڑا ہی اچھا کام ہورہا ہے۔تربیت بھی ہے، پیغام کا صحیح طور پر پہنچانا بھی ہے۔پس یہ تو ہے کہ کام ہو رہا ہے اللہ تعالیٰ برکت دیتا ہے۔لیکن میرے لئے اور آپ کیلئے بہت ہی خوشی کا باعث یہ ہے کہ سال رواں میں نگر پار کر کے علاقہ میں 236 ہندو اسلام قبول کر کے احمدیت میں داخل ہوئے ہیں۔الحمد للہ۔یہ گزشتہ سال کی نسبت تعداد کے لحاظ سے 35 فیصد اضافہ ہے یعنی اس کے پہلے سال میں جو ہند و احمدی ہوئے تھے وہاں اس سال 35 فیصد زائد احمدی ہوئے ہیں۔اور اس علاقہ میں کل 570 ہندو مسلمان ہو چکے ہیں وہاں مختلف نوعیت کے کام ہیں ، وہ ہور ہے ہیں۔اللہ تعالیٰ جماعت کو توفیق دے ہم ان کو سنبھال سکیں اور ان کی تربیت کر سکیں اور یہ جو میں نے تعداد بتائی ہے یہ بالغوں کی ہے بچے جو ساتھ ہی مسلمان ہوئے ہیں وہ اس میں شامل نہیں کیونکہ اس علاقے میں 9 معلم وقف جدید ایک ہزار کو قرآن کریم اور اسلامی تعلیم سکھا رہے ہیں۔وقف جدید کے چندے کی وصولی سال رواں میں پہلے سال کی نسبت تو زیادہ ہے۔لیکن اتنی زیادہ نہیں کہ اس پر ہم خوش ہوں۔دوسرے یہ کہ چندہ بالغاں میں اضافہ نہیں بلکہ کمی ہے۔اگر آپ کے بچے آپ کی عزت کی حفاظت کے لئے آگے نہ بڑھتے تو جو 67 روپے کی کمی آپ بالغوں کے چندے میں رہ گئی تھی وہ آپ کی زائد قربانی (پچھلے سال کے مقابلہ میں زائد قربانی ) جو 4577 روپے ہے اس قربانی کے پردہ میں یہ 67 روپے کی غفلت چھپ نہ سکتی لیکن آپ کے بچوں نے آپ کی عزت رکھ لی۔آپ اپنے بچوں کی غیرت کے جو تقاضے ہیں ان کو ایسا پورا کریں۔(غیر مطبوعہ )