خطبات وقف جدید — Page 575
575 حضرت خلیفة المسح الخامس اید دا س ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اسی طرح اضلاع کی جو قربانیاں ہیں ان میں پاکستان کے اضلاع میں پہلا نمبر ہے اسلام آباد کا، دوسرا راولپنڈی کا ، راولپنڈی کا مجموعی قربانیوں کے لحاظ سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت تیزی سے قدم آگے بڑھ رہا ہے۔اللہ تعالیٰ برکت ڈالے اور یہ قدم بڑھتا چلا جائے۔پھر تیسرے نمبر پر سیالکوٹ ہے چوتھے پر فیصل آباد، پانچویں پر گوجرانوالہ، چھٹے پر میر پور خاص، ساتویں پر شیخو پورہ ، آٹھویں پر سرگودہا ،نویں پر گجرات اور دسویں پر بہاولنگر۔اسی طرح دفتر اطفال میں اضلاع میں اسلام آباد نمبر ایک پر ، سیالکوٹ نمبر دو پر، گوجرانوالہ نمبر تین پر، فیصل آباد نمبر چار پر، راولپنڈی نمبر پانچ پر، شیخو پورہ نمبر چھ پر، میر پور خاص نمبر سات پر ، سرگودہا نمبر آٹھ پر، نارووال نمبر نو اور بہاولنگر نمبر دیں۔اللہ تعالیٰ ان سب قربانی کرنے والوں کے اموال ونفوس میں بے انتہا برکتیں نازل فرمائے اور مالی قربانیوں کے میدان میں آگے سے آگے بڑھتے چلے جائیں۔اس کے ساتھ ہی میں وقف جدید کے سینتالیسویں سال کا اعلان کرتا ہوں۔اس کے علاوہ آج ایم ٹی اے کے بارہ میں بھی کچھ بتانا چاہتا ہوں۔جیسا کہ پروگراموں سے سب کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ 7 جنوری کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے مسلم ٹیلی ویژن احمدیہ کی با قاعدہ نشریات کو شروع ہوئے دس سال پورے ہو گئے ہیں۔تو اس عرصہ میں والنٹیئر ز نے اس کام کو خوب چلایا ہے اور دنیا حیران ہوتی ہے کہ یہ سب کام رضا کارانہ طور پر بغیر کسی باقاعدہ ٹرینگ کے کس طرح ہوتا ہے لیکن جو خلوص اور جذبہ اور وفا اور لگن ان نا تجربہ کارلوگوں میں ہے ان دنیا داروں کو کیا پتہ کہ ہزاروں پاؤنڈ خرچ کر کے بھی تم نہیں خرید سکتے۔اس کے لئے تو یہ عہد چاہیے کہ میں جان، مال، عزت اور وقت کو قربان کرنے کیلئے ہر دم تیار رہوں گا۔تو یہ وہ پیارے لوگ ہیں ، وفاؤں کے پتلے ہیں جو نہ دن دیکھتے ہیں نہ رات۔ان میں لڑکے بھی ہیں ، خواتین بھی ہیں ، لڑکیاں بھی ہیں، مرد بھی ہیں ، کالجوں اور یو نیورسٹیوں کے طلباء بھی ہیں اور اپنی ذاتی ملا زمتوں اور کام کرنے والے لوگ بھی ہیں جو اپنی رخصتیں بھی ایم ٹی اے کیلئے قربان کرتے ہیں اور اس بات سے خوش ہیں کہ ان کو اپنے وفا کے عہد کو نبھانے کی توفیق مل رہی ہے۔ان میں سے بہت سوں میں وہ روح بھی ہے جس کی مثال میں نے پہلے دی تھی کہ کیوں ساٹھ روپے اپنی جیب سے خرچ کئے اور ہمیں قربانی کا موقع کیوں نہ دیا۔ان میں سے کچھ تو ہمیں سامنے نظر آ جاتے ہیں جیسے کیمرہ مین ہیں جو اس وقت بھی آپ کو نظر آرہے ہیں اور خطبے کو آپ تک پہنچا رہے ہیں۔بہت سے ایسے بھی ہیں جو پیچھے رہ کر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اور پروگرام بنا رہے ہیں کچھ ان میں سے ایڈیٹنگ وغیرہ کر رہے ہیں ، کچھ