خطبات وقف جدید — Page 308
308 حضرت خلیفہ امسیح الرابع اپنے پیاروں کی کمزوریوں اور گناہوں میں ان کی ستاری فرماتا ہے اور جس چیز کو وہ چھپا رہے ہیں اور جن نیکیوں کو وہ ڈھانپ رہے ہیں کہ دنیا کی نظر میں نہ آجائیں بعض دفعہ خودان کی تشہیر فرما دیتا ہے خود ساری دنیا کو اس سے مطلع فرما دیتا ہے جماعت احمد یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج جس دور سے گزر رہی ہے اس پر بھی اس آیت کریمہ کا عجیب شان سے اطلاق ہو رہا ہے۔انتہائی تکلیفوں کے دور میں بھی انتہائی مشکلات کے دور میں بھی خدا کی راہ میں قربانی دینے میں اس جماعت کا قدم نہ صرف یہ کہ آگے بڑھ رہا ہے بلکہ پہلے سے زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، نہ صرف یہ کہ ان علاقوں میں آگے بڑھ رہا ہے جہاں مصائب اور مشکلات نہیں ہیں بلکہ ان علاقوں میں آگے بڑھ رہا ہے جہاں حد سے زیادہ مصائب اور مشکلات ہیں۔خدا کی راہ میں قربانی کرنے کا کوئی ایک بھی پہلو ایسا نہیں ہے جس میں پاکستان کی جماعتیں ایک لمحہ کیلئے بھی پیچھے ہٹی ہوں۔ہر نیکی کے میدان میں وہ خدا کے فضل سے آگے بڑھتی چلی جارہی ہیں۔آج میں وقف جدید کے سال نو کا اعلان کرنے کیلئے کھڑا ہوا ہوں۔اس سال میں بھی خدا کے فضل سے ساری عالمگیر جماعت کو جہاں دیگر مالی و جسمانی اور روحانی قربانیوں میں آگے قدم بڑھانے کی توفیق ملی وہاں وقف جدید نے بھی خدا کے فضل سے ہر پہلو سے، ہر جہت سے، اللہ کے فضل کے ساتھ غیر معمولی ترقی کی ہے۔اور وقف جدید کی جو اجتماعی رپورٹ ناظم صاحب وقف جدید مکرم اللہ بخش صادق صاحب نے بھجوائی ہے اس کی رو سے گذشتہ سارے سال کی کل وصولی چودہ لاکھ ستاسی ہزار روپے تھی اور امسال تاریخ رپورٹ تک جس کے بعد بھی لاکھوں روپیہ وصول ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اٹھارہ لاکھ ستر ہزار روپے وصولی ہو چکی تھی یعنی گذشتہ سال کے مقابل پر تین لاکھ تر اسی ہزار روپے زیادہ ہیں۔اور ہمیں جو خوشکن پہلو ہے جو میں نے تفصیلی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد معلوم کیا وہ یہ تھا کہ بعض ایسے علاقے جہاں جماعت احمدیہ کو خاص طور پر انتہائی تکلیفوں اور مصیبتوں کا نشانہ بنایا گیا وہاں بھی اللہ کے فضل سے نہ صرف گذشتہ سال کی نسبت دیگر چندوں اور وقف جدید کے چندے میں بھی ترقی ہوئی بلکہ بعض ایسی جگہوں میں باقی سب جماعتوں سے زیادہ ترقی ہوئی۔مثلاً کوئٹہ ہے جو گزشتہ سال بڑے بھاری ابتلاء میں سے گزرا ہے اور اسکی مسجد بھی منہدم کر دی گئی اور ہر طرح سے جماعت کو وہاں تکلیفیں پہنچائی گئیں اور ابھی بھی وہ سردیوں میں بڑی مشکل کے ساتھ کہیں جمعہ کا اجتماع کرتے ہیں اسکے باوجود اللہ تعالیٰ کے فضل سے بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ اسی کے انعام کے طور پر اس ابتلاء کے فیض کے طور پر اللہ تعالیٰ نے کوئٹہ کوگزشتہ سال سے کئی گنا زیادہ مالی قربانی میں آگے قدم بڑھانے کی توفیق بخشی۔اسی طرح دیگر جماعتیں ہیں جن کی تفصیل لمبی ہے ان پر میں نے نشان لگائے یہ دیکھنے کیلئے کہ جہاں جہاں ابتلاء آئے ہیں وہاں کیا حال ہے تو میں یہ دیکھ