خطبات وقف جدید — Page 88
حضرت مصلح موعود 88 وقف جدید کے چھٹے سال کے آغاز پر روح پرور پیغام وقف جدید کو مضبوط کر و۔ہمت کرو۔خدا برکت دے گا۔اسلام کو دنیا کے کناروں تک پھیلا دو۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے یہی بتایا تھا کہ میرے زمانہ میں احمدیت پھیلے گی۔وقف جدید کا کام بہت پھیل رہا ہے۔چندہ ضرورت سے کم آرہا ہے۔بغیر دفتر کے کوئی کام نہیں بنے گا اس لئے اس سال وقف جدید کا دفتر بھی بنے گا۔دوستوں کو چاہیے کہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق دے اور کام میں برکت دے۔(20-11-1962) پیغام برائے ہفتہ وقف جدید منعقد ہ 13 ستمبر تا 7 ستمبر 1963 دفتر وقف جدید کی طرف سے ہفتہ وقف جدید 3 ستمبر سے 7 ستمبر 1963 ء تک منایا جارہا ہے۔یہ تحریک بہت مبارک ہے اس لئے سب دوستوں کو اس میں حصہ لینا چاہیے۔جن دوستوں نے وعدے کئے ہیں وہ ادا کریں اور جنہوں نے تا حال حصہ نہیں لیا وہ حصہ لے کر خدا کی رحمت اور اس کے فضل کے وارث ہوں۔26-08-1963 00000