خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 87 of 682

خطبات وقف جدید — Page 87

حضرت مصلح موعود 87 وسعت کے ساتھ تبلیغ اسلام کے کام کو جاری رکھا جا سکے۔ان مختصر کلمات کے ساتھ میں اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے اور اسی سے دعا کرتے ہوئے وقف جدید کے پانچویں سال کے آغاز کا اعلان کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کے دوستوں کو ہمیشہ اپنی قربانیوں کا معیار زیادہ سے زیادہ اونچا لے جانے کی توفیق عطا فرمائے اور وہ دن ہمارے قریب تر آجائے جبکہ اسلام ساری دنیا پر پھیل جائے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مقدس روح آسمان پر دیکھ کر خوش ہو جائے کہ جماعت احمدیہ نے اس فرض کو ادا کر دیا ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس پر عائد کیا گیا تھا۔(3-01-1962) *****