خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 577 of 682

خطبات وقف جدید — Page 577

577 حضرت علی المسیح الخامس ا د الله تعالى نصر العزيز جس کے ساتھ ہمارا تعلق تھا اس کا نظام درہم برہم ہو گیا۔اور چند دن پروگرام نہیں آتے رہے۔اس کے بعد اس کمپنی نے تو کہہ دیا کہ ہم اس کام کو نہیں چلا سکتے آپ کہیں اور بات کر دیں۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارا نیا معاہدہ ایسی کمپنی کے ساتھ ہوا جن کا پھیلاؤ اس سے زیادہ تھا جو پہلے سیٹلائٹ کا تھا اور ان کے سگنل بھی زیادہ مضبوط تھے اور پھر یہ کہ جو خرچ پہلے ہورہا تھا اس سے کم خرچ پر معاہدہ ہوا۔تو یہاں تو وہی مثال صادق آتی ہے کہتے کو لات راس آ گئی کہ ٹھیک ہے چار دن کی تکلیف تو برداشت کرنی پڑی ہے لیکن اس سے ہمارے خرچ میں بھی کمی آئی اور پھیلاؤ میں بھی زیادتی ہوئی تو اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہماری پردہ پوشی فرما تار ہے اور تائید و نصرت فرما تا چلا جائے۔ایم ٹی اے کے کارکنان جو ہیں یہ اپنے لئے بھی دعا کریں اور جماعت بھی ان کیلئے دعا کرے کہ خدا تعالیٰ ان کو خدمت کا موقع دیتا ر ہے اور ان کے کام کو مزید جلا بخشے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت محنت اور لگن سے کام کر رہے ہیں۔اور مرکز کی ٹیم میں مختلف قوموں کے لوگ ہیں۔عرب بھی ہیں بوزنین بھی ہیں ، دوسرے یورپ کے لوگ بھی ہیں پاکستانی قومیت کے لوگ جو یہاں آباد ہوئے ہوئے ہیں وہ بھی ہیں، افریقن بھی ہیں۔تو اس طرح ہر قوم کے لوگ اسی خدمت کے جذبے سے کام کر رہے ہیں۔ایک فکر مندی والی خبر بھی ہے۔بنگلہ دیش میں گزشتہ کچھ عرصہ سے مولویوں نے جماعت کے خلاف فتنہ برپا کیا ہوا تھا اور مساجد پر حملہ وغیرہ بھی ہورہے تھے۔اسی طرح رمضان میں ایک احمدی کو شہید بھی کر دیا۔اب لگتا کہ حکومت بھی ان مولویوں کا ساتھ دینے پر تلی ہوئی ہے اور احمدیوں کے خلاف کچھ قانون پاس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ تمام احمد یوں کو اپنی حفاظت میں رکھے اور ثبات قدم عطا فرمائے اور دشمنوں کی تدبیر انہی پر لوٹا دے۔اے اللہ ! تو نے کبھی ہمارا ساتھ نہیں چھوڑا۔آج بھی ہمیں اپنی تائید و نصرت کے نظارے دکھا۔بنگلہ دیش کے احمدیوں کے لئے یہ پیغام ہے کہ صبر ، حوصلہ اور دعا سے کام لیں۔ہمارا سہارا صرف خدا تعالیٰ کی ذات ہے۔اس کے حضور جھک جائیں اور جھکے رہیں۔یہاں تک کہ اس کی تائید و نصرت کے نظارے نظر آنے شروع ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ ابتلا کا یہ دور لمبا نہ کرے اور دشمنوں کی جلد از جلد پکڑ کرے۔وہاں کی حکومت کو بھی چاہیے کہ ہمسایوں سے سبق لیں اور جوان کے کام ہیں حکومت چلانے کے وہ چلائیں۔کسی کے مذہب میں دخل اندازی نہ کریں۔ان کو بھی اللہ تعالیٰ کی پکڑ سے ڈرنا چاہیے۔الفضل انٹر نیشنل 5 مارچ 2004ء)