خطبات وقف جدید — Page 535
535 حضرت خلیفتہ المسیح الرابع 1966ء میں وقف جدید کے دفتر اطفال کا اجراء فرمایا پہلے یہ تحریک پاکستان اور ہندوستان تک ہی محدود تھی۔میں ضمناً بتا دیتا ہوں کہ وقف جدید کا سب سے پہلا نام مہر کے طور پر میرا تھا یعنی حضرت مصلح موعود نے میرا نام نمبر ایک پر رکھا تھا۔پھر شاید حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر دونمبر پر لیکن جہاں تک وقف جدید کی مجلس کی صدارت کا تعلق ہے ہمیشہ تا حیات حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر ہی رہے۔چنانچہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے 1966ء میں وقف جدید کے دفتر اطفال کا اجرا فر مایا۔پہلے یہ تحریک پاکستان اور ہندوستان تک ہی محدود تھی پھر میں نے یعنی اس خاکسار نے 27 دسمبر 1985ء کو یہ تحریک پوری دنیا تک وسیع کر دی اور اب دنیا کے ایک سوسات ممالک میں یہ تحریک جاری ہو چکی ہے۔31 دسمبر 2000ء کو وقف جدید کا تینتالیسواں (43 واں ) سال اللہ تعالیٰ کے بے شمار فضلوں کو سمیٹتے ہوئے اختتام پذیر ہوا اور یکم جنوری 2001 ء سے ہم وقف جدید کے چوالیسویں (44 ویں) سال میں داخل ہو چکے ہیں۔جو سال اختتام پذیر ہوا ہے یہ صدی کا آخری سال تھا اور اللہ تعالیٰ نے اس سال جماعت احمدیہ کو وقف جدید کے میدان میں نمایاں قربانی پیش کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔رپورٹوں کے مطابق کل وصولی بارہ لاکھ 51 ہزار 782 پاؤنڈ ہے یعنی روپوؤں کو جب پاؤنڈوں میں تبدیل کر لیا جائے مارکس وغیرہ کو بھی تو پھر یہ بنتی ہے۔12,51,782 پاؤنڈ ہے جو کہ گزشتہ سال کی وصولی کے مقابل پر ایک لاکھ ستر ہزار (1,77,000) پاؤنڈ زیادہ ہے۔الحمد للہ۔امریکہ کی جماعت کو بھی حسب سابق وقف جدید میں دنیا بھر میں اول آنے کی توفیق عطا فرمائی گئی ہے۔ساری دنیا کی جماعتوں میں امریکہ کی جماعت وقف جدید کے چندہ میں اول ہے۔اس کے بعد نمبر دو پاکستان با وجود اس کے کہ آج کل بڑے سخت مالی حالات سے گزر رہا ہے پھر بھی اس سال ٹارگٹ سے بڑھ کر ادا ئیگی کی توفیق پائی اور اپنی دوسری پوزیشن کو قائم رکھا۔جرمنی حسب سابق تیسرے نمبر پر ہے اور انگلستان حسب سابق چوتھے نمبر پر اور کینیڈا پانچویں نمبر پر۔جہاں تک وقف جدید کے چندہ کا تعلق ہے اس سے بہت زیادہ اہم یہ امر ہے کہ مجاہدین کی تعداد زیادہ بڑھے کیونکہ جن لوگوں کو خصوصاً نو مبائعین کو شروع سے ہی طوعی چندوں کی توفیق عطا ہوتی ہے وہ پھر آگے بہت بڑھ بڑھ کر ، دل کھول کر چندہ دینے کے عادی ہو جاتے ہیں۔مجاہدین کی تعداد اللہ تعالیٰ کے فضل سے دولاکھ اٹھانوے ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور گزشتہ سال کے مقابل پر اس میں اکتیس ہزارافراد کا اضافہ ہوا ہے۔تعداد میں اضافہ ہندوستان میں زیادہ ہوا ہے۔امسال انہوں نے چودہ ہزار سات سو انتیس (14,729) نئے مجاہدین بنائے ہیں اور 14,729 میں سے اکثر جو نئے مجاہدین ہیں وہ نئے احمدی ہوئے