خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 510 of 682

خطبات وقف جدید — Page 510

510 حضرت خلیفہ امسیح الرابع کی پوزیشن ہے اس کو نہیں بدل سکے لیکن قربانی بڑھانے کے لحاظ سے بہت نمایاں کام کیا ہے۔اس کے علاوہ انگلستان کی جماعت نے ایک ایسا کارنامہ سرانجام دیا ہے جو آگے وقف جدید ہی کے کام آنے والا ہے۔انھوں نے اس دفعہ جماعت کے لئے بہتر ہزار پاؤنڈ کی رقم پیش کی ہے کہ افریقہ کے ممالک میں وقف جدید سے جو ہم خرچ کیا کرتے تھے اس کا بوجھ اس طرح کا بہت کم ہو جائے گا اور غریب ممالک میں آئندہ بہت خرچ پڑنے والے ہیں۔عید آنے والی ہے اس کے پیش نظر ہمارا دستور ہے کہ بکثرت غریب ممالک میں خرچ کرتے ہیں تا کہ وہ عید کی اچھی تیاری کر سکیں تو اس میں بھی جماعت انگلستان کا بہتر ہزار پاؤنڈ داخل ہے اس کے علاوہ مجھے کل ہی امیر صاحب کی ایک چٹھی ملی ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ میں نے جو یہ ایک خطبے میں بتایا تھا کہ عیسائی ممالک کر سمس منانے کے تعلق میں غریب عیسائی بچوں کے لئے دنیا بھر میں کرسمس کے تحفے بناتے ہیں تو انھوں نے کہا ہے جماعت انگلستان نے بھی یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ اسی سال ابھی سے ہم اس تحریک میں بھی کسی دوسرے سے پیچھے نہیں رہیں گے چنانچہ انہوں نے پیکٹ بنانے شروع کر دیئے ہیں اور اس کے علاوہ کچھ نقد رقم بھی ساتھ رکھی جائے گی اس طریق پر دنیا بھر کے غریب مسلمان ممالک میں جماعت انگلستان کی طرف سے یہ تحفہ پیکٹس کی صورت میں تقسیم ہو جائے گا انشاء اللہ تعالیٰ۔تو یہ بہت بڑی خوشخبریاں ہیں جو اس سال میں چھپی ہوئی تھیں ظاہر نہیں تھیں میں آپ کو سمجھا رہا ہوں کہ قدم کسی پہلو سے بھی پیچھے نہیں ہے ہر پہلو سے خدا کے فضل سے قدم آگے بڑھ رہا ہے۔اب امریکہ کی کمی کی سرگذشت سناتا ہوں امریکہ میں وقف جدید کے چندے میں بہت پیش قدمی ہوتی رہی یہاں تک کہ نو لاکھ تک پہنچا دیا انھوں نے اور جب میں نے دیکھا تو مجھے ایک چیز یہ بھی محسوس ہوئی کہ اس میں سے چند بہت زیادہ امیر آدمیوں کا حصہ بہت زیادہ ہے اور امریکن عامتہ الناس یعنی عام احمدی جو ہے ان کا حصہ اس میں کم ہے اور بھی بعض وجوہات تھیں جس کی وجہ سے میں نے ان سے کہا اب بس ذرا ٹھہر کے چلیں، عام چندے بڑھانے کی کوشش کریں۔عمومی طور پر چندہ عام جب بڑھتا ہے تو اس کو ہم جس مد میں چاہیں ڈال دیں۔وقف جدید میں ضرورت ہو ادھر منتقل کر دیں کسی اور طرف ضرورت ہو تو ادھر منتقل کر دیں۔اس میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کو بہت بڑی گنجائش ہے اپنی ضرورتیں پوری کرنے کی ،اسی میں سے ہم MTA کے لئے بھی خرچ کر سکتے ہیں تو میں نے ان سے کہا کہ وہ چندہ لازمی چندہ جو ہے اس کو بڑھانے کی کوشش کریں اور اس کے مقابل پر اگر دوسرا وقف جدید یا تحریک جدید کا چندہ کچھ متاثر ہوکمی ہو تو بالکل پرواہ نہ کریں۔اللہ تعالیٰ اس کمی کو آئندہ پورا کر دے گا بلکہ اور بھی بڑھا دے گا ایک دفعه قدم مضبوط بنیادوں پر رکھیں پھر آگے یہ سلسلے بڑھتے چلے جاتے ہیں چنانچہ انہوں نے اس ہدایت پر