خطبات وقف جدید — Page 469
469 حضرت خلیفۃ المسیح الرابع کے مطابق 95ء کے سال میں جماعت احمدیہ کو تین کروڑ چار لاکھ پانچ ہزار کے وعدے پیش کرنے کی توفیق ملی تھی اور وصولی تین کروڑ اڑتالیس لاکھ چھیاسی ہزار ہوئی ہے۔یعنی وعدے کم اور وصولی بہت زیادہ اور اس میں سب سے آگے امریکہ نے قدم رکھا ہے ماشاء اللہ۔اسکی جب میں تفصیل بیان کروں گا تو انگلستان والوں کے لئے کافی سوچ بچار کے سامان ہیں اس میں۔ایک طرف آپ کا امریکہ سے مقابلہ ہے، دوسری طرف ہندوستان سے بھی ہے اور میں آپ کو بر وقت متنبہ کر دینا چاہتا ہوں کہ ہندوستان دوڑ میں بہت پیچھے سے شروع ہوا اور آپ کے قریب قریب پہنچ چکا ہے۔انٹر نیشنل کرنسی میں اگر اس کو تبدیل کر کے پیش کروں تو پانچ لاکھ ستر ہزار سات صد پاؤنڈ کے وعدے تھے یعنی آپ کی کرنسی میں انگلستان کی کرنسی میں اگر ڈھالوں اس کو اور اس کے مقابل پر وصولی خدا کے فضل سے چھ لاکھ ستر ہزار نو صد پاؤنڈ ہوئی۔یہ وصولی کی جو خبریں ہیں یہ دراصل ابھی تک مکمل نہیں ہوئیں کیونکہ وصولی بعد میں بھی ہوتی رہتی ہے۔جب رپورٹیں آتی ہیں تو اس وقت تک جور تمیں آچکی ہوتی ہیں سب رپورٹوں میں شامل نہیں ہوسکتیں کیونکہ حساب کتاب میں دفتری انتقالات میں وقت لگتے ہیں اور بعض لوگ اپنی وصولیاں سال ختم ہونے کے بعد بھی پچھلے سال کے حساب میں کرتے رہتے ہیں اور مرکز کو بھیجتے رہتے ہیں تو یہ جو خدا کے فضل سے حیرت انگیز وصولی کی رقمیں آپ نے سنی ہیں ان سے انشاء اللہ تعالی زیادہ ہو گی کم نہیں ہوگی۔اب میں بعض سالوں کے مقابلے آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔یعنی پچھلے دو سالوں کے مقابلے سال سینتیس میں یعنی 1994ء میں چار لاکھ بیاسی ہزار پاؤنڈ کے وعدے تھے اور وصولی پانچ لاکھ چھبیس ہزار آٹھ سو چھیاسی کی تھی۔تو یہ کوئی اتفاقی واقعہ نہیں ہے کہ وعدوں سے وصولی آگے بڑھ گئی ہے۔پچھلے دوسالوں کے موازنے میں بھی یہی ہوا تھا۔سال 94ء میں چار لاکھ بیاسی ہزار کے وعدے اور وصولی پانچ لاکھ چھیں ہزار کی تھی۔سال اڑتیس میں پانچ لاکھ ستر ہزار سات سونوے پاؤنڈ کے وعدے اور چھ لاکھ ستر ہزارنوسوتیرہ پاؤنڈ کی وصولی۔اور جہاں تک فیصد اضافے کا تعلق ہے گزشتہ دوسالوں کے موازنے میں اضافہ وعدوں سے بڑھ کر وصولی کی نسبت دی تھی 19۔86۔اور یہ جو سال ابھی گزرا ہے اس کو پچھلے سال پر اپنے وعدوں اور انکی وصولی کی جو نسبت بنی ہے وہ ہے 95ء میں 27 فیصد وعدوں سے زیادہ وصولی ہوئی ہے جبکہ گزشتہ سال 19۔86 فیصد تھی۔جہاں تک مجاہدین کی تعداد کا تعلق ہے اس لحاظ سے بھی خدا کے فضل سے یہ سال بہت بہتر رہا ہے۔سال سینتیس میں ایک لاکھ کا نوے ہزار تین سو چوہتر چندہ دہندگان نے وقف جدید میں حصہ لیا تھا ایک لاکھ کا نوے ہزار تین سو چوہتر۔سال 1995ء میں دولاکھ دس ہزار چھ سو بیالیس افراد نے مخلصین نے