خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 442 of 682

خطبات وقف جدید — Page 442

442 حضرت خلیلتہ امسیح الرابع کے دل پر بوجھ نہیں ہو گا دماغ پر بوجھ نہیں ہوگا کہ میں جلدی سے یاد کرلوں۔یہ استاد کا کام ہے اور اس ضمن میں جو نظام ہم نے بنایا ہے وہ خدا کے فضل سے سارے عالم میں یونیق“ ہے، بے مثل ہے۔استاد کے دل پر اور دماغ پر بوجھ ہے کہ میں نے پڑھانا ہے اور یاد کروانا ہے آپ آرام سے Relex ہو کر بیٹھیں اور سنیں اور جو بات آپ سمجھتے ہیں کہ میں بھول گیا ہوں وہ دوبارہ پھر آئے گی پھر آپ کو خیال ہو کہ کچھ یاد نہیں ہوا تو تیسری دفعہ پھر آئے گی ، آپ کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے جب تک آپ کو یاد نہ ہو جائے۔جس طرح مائیں بچوں کو یاد کرواتی ہیں اسی طرح آپ کے ماں باپ بن کر جماعت احمد یہ آپ کی تربیت کرے گی تو یہ ایک عظیم الشان پروگرام ہے جو اللہ تعالیٰ نے اس سال ہمیں عطا کیا ہے اور آئندہ جاری رہنے والا اور بڑھتے چلے جانے والا پروگرام ہے۔میں جماعت احمد یہ ماریشس کا بھی ممنون ہوں کہ انھوں نے ماریشس سے اس پروگرام کو دنیا بھر میں منتشر کرنے کے لئے مالی قربانی بھی کی اور انتظامی طور پر بھی بہت مدد کی۔اس سفر میں بھی ماریشس کی جماعت نے بہت محبت اور اخلاص سے محنت کی ہے جس کا فیض اب ساری دنیا کو پہنچے گا۔ساری دنیا کی جماعتوں کو میں نصیحت کرتا ہوں کہ اب وہ دعاؤں کے ذریعے ہماری مدد کریں، نئے سال کے آغاز پرے جنوری سے انشاء اللہ یہ پروگرام مستقل طور پر جاری ہو چکے ہونگے اور نئے پروگراموں کے لئے ہمیں جماعت کی مدد کی ضرورت ہوگی۔دوخوشخبریاں اور بھی ہیں کہ 7 جنوری ہی کو انشاء اللہ تعالیٰ ” الفضل انٹر نیشنل اپنی نئی سج دھج اور شان کے ساتھ مستقلاً جاری ہو جائیگا اور 7 جنوری کو ہی خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خواہش کے مطابق ریویو آف ریلیجنز بھی دس ہزار کی تعداد میں شائع ہونا شروع ہو جائے گا۔اس کے لئے نوجوانوں کے ایک نئے بورڈ کی تشکیل کی گئی ہے جو کہ انگلستان میں پلنے اور بڑھنے والے ہیں، جماعت سے غیر معمولی محبت اور اخلاص رکھتے ہیں ، دینی علم بھی حاصل کر چکے ہیں ، وہ براہ راست مجھ سے مشورہ کر کے اس نئے پروگرام کوکسی حد تک تشکیل دے چکے ہیں اور باقی دیتے رہیں گے۔ہرامر میں میں نے انھیں کھلی چھٹی دی ہے جب چاہیں اور مشورے کریں۔خدا کے فضل سے یہ نیار یویو تمام عالم میں ایک بہت گہرے رنگ میں اثر انداز ہو گا۔آپ کو جتنے چاہئیں ہمیں بتائیں۔ماریشس کو اگر انگریزی دان طبقہ یہاں موجود ہو مثلاً 500 ریو یو چا ہئیں تو ابھی سے بک کرالیں۔بنگلہ دیش کو ہزار دو ہزار ریویو چاہئیں وہ ابھی سے بک کرا لیں۔ہندوستان کو جتنے چاہئیں وہ بک کرائیں لیکن پتہ جات اندھے طریق پر اکٹھے نہ کریں کہ ڈائر یکٹریاں دیکھیں اور پتے اکٹھے کر لئے۔ریویوا گر مفت بھی دینا پڑا تو دیں گے لیکن شرط یہ ہے کہ آنکھیں کھول کر پتے اکٹھے کریں۔بعض ریویو آپ کو بھیج دئے جائیں گے ان کو لے کر