خطبات وقف جدید — Page 423
423 حضرت خلیفتہ المسیح الرابع راولپنڈی 6، گجرات نمبر 7، سرگودھا نمبر 8، اسلام آباد نمبر 9 اور گوجرانوالہ نمبر 10 پر ہے۔اب میں خلاصہ رپورٹ مکرم امیر صاحب USA پڑھ کر سناتا ہوں وہ کہتے ہیں کہ فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَات کے سلسلہ میں جو خصوصی مساعی کی گئی ہیں ان میں 300 فیملیز کو دسمبر 1991ء کے خطبہ کی کیسیٹس بھجوائی گئیں اس تاکید کے ساتھ کے سارے مل کر سنیں اور پھر بتائیں کہ کیا ارادے ہیں۔بہت عمدہ تجویز تھی اور یقیناً بڑی محنت سے یہ کام کیا گیا ہے وقف جدید کے سلسلہ میں 6 سال کے خطبات جمعہ کے متن تمام مربیان کو بھجوائے گئے تا کہ وہ اس کی روشنی میں احباب کو توجہ دلائیں۔14 جماعتوں نے ہفتہ وقف جدید منایا۔مکرم انور محمود خاں صاحب جو نیشنل سیکریٹری ہیں انھوں نے ایسٹ اور ویسٹ کوسٹ کی جماعتوں کا دورہ کر کے احباب کو تقاریر کے ذریعے خصوصی توجہ دلائی۔20 افراد جماعت نے کم از کم ایک ہزار ڈالر پیش کرنے کا وعدہ کیا اور ادا کر دئے اور لجنہ نے بھی غیر معمولی تعاون کیا اور بارہ سال سے کم عمر کے 561 بچوں کو لجنہ کی کوششوں سے داخل کیا گیا۔خدا تعالیٰ کے فضل سے وصولی 87051 ڈالر ہوئی جو 1991ء کے وصولی کے مقابل پر 216 فیصد اضافے کے ساتھ ہوئی ہے۔اب آخر پر کینیڈا کی رپورٹ کا خلاصہ سنا دیتا ہوں وہ کہتے ہیں کہ کینیڈا نے وقف جدید میں مجموعی وصولی 25 ہزار 666 کے مقابل پر امسال 48 ہزار 234 ڈالر کی وصولی پیش کی ہے۔گزشتہ سال 2500 افراد شامل تھے امسال 3480 شامل ہوئے ہیں اور بعض جماعتوں کے 100 فیصد افراد اس تحریک میں شامل ہو گئے ہیں اور یہ بہت بڑی چیز ہے ، 100 فیصد افراد کے شامل ہونے کے لحاظ سے میرا خیال ہے دنیا بھر میں کینیڈا کے مقابل پر اور کوئی ملک نہیں ہے۔100 فیصد افراد شامل کرنے والی جماعتوں میں کیلگری، وینکوور، رجائنہ ،لنڈن ( اونٹاریو ) ، مارکھم، سکار برو، مالٹن ،ایڈمنٹن، سکاٹون سنٹرل ٹورانٹو ہمس سا گا اور وان کی جماعتیں شامل ہیں۔ہمارے مبارک احمد صاحب نذیر جو نذیر احمد علی صاحب کے صاحبزادے ہیں اور وقف کیا ہوا ہے۔باقاعدہ جامعہ احمدیہ میں تعلیم تو نہیں حاصل کی لیکن دینی علم چونکہ کافی تھا اس لئے ان کو جامعہ کی تعلیم کے بغیر ہی میدان میں بھیج دیا گیا انھوں نے بہت محنت کی ہے امیر صاحب لکھتے ہیں کہ بعض جگہ منفی 30 درجے ٹمپریچر تھا اور یہ اپنی ایک ٹیم بنا کر ایک ایک گھر گھر پہنچے اور دروازے کھٹکھٹائے اور ان کو بیدار کیا اور وصولیاں لے کر آئے اس وجہ سے اس سارے علاقہ میں خدا کے فضل سے اکثر جماعتیں اب یہ کہہ سکتی ہیں کہ ہمارے 100 فیصد افراد وقف جدید میں شامل ہو گئے ہیں۔تو یہ ایک بہت ہی بڑی کامیابی ہے جو اللہ تعالیٰ نے ان کو عطا فرمائی۔اب چونکہ وقت ختم ہو چکا ہے اس لئے باقی باتیں میں انشاء اللہ آئندہ خطبہ