خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 419 of 682

خطبات وقف جدید — Page 419

419 حضرت خلیفہ مسیح الرابع آگے بڑھ سکتے ہیں آپ کو خدا تعالیٰ نے صلاحیت بخشی ہے۔نیکی کے میدانوں میں آگے بڑھنے کے لئے آپ کو اس زمانے میں بنایا گیا ہے۔اس وجہ سے آپ کی تعمیر کی گئی ہے کہ آپ قرآن کریم میں پیش کردہ نقشوں کو اپنی ذات میں پورا کر کے دکھائیں۔پس میں امید رکھتا ہوں کہ صرف چندوں کی بات میں نہیں ہر نیکی میں انشاء اللہ تعالیٰ جماعت انفرادی طور پر بھی ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرے گی اور جماعتی لحاظ سے بھی ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرے گی۔فی کس قربانی میں جاپان حسب سابق نمبر ایک ہے۔یہ وہ میدان ہے جس میں وہ ماشاء اللہ کسی کو آگے نہیں نکلنے دیتے۔اس وقت وہ میری بات سن رہے ہونگے اور ضرور فنس رہے ہونگے کہ الحمد للہ پھر بھی ہمارا نام آیا ہے۔اللہ کرے کہ آپ کا نام آگے رہے مگر دوسروں کو بھی میں کہتا ہوں کہ جاپان کو ہرانے کی کوشش تو کریں۔اس کے ہارنے سے مجھے خوشی نہیں ہوگی ، آپ کے جیتنے سے خوشی ہوگی ، خوشی تو پھر بھی خوشی رہے گی۔اس پہلو سے گوئٹے مالا دیکھیں ماشاء اللہ نمبر دو آ گیا ہے۔جاپان میں وقف جدید کافی کس چندہ 36۔20 پاؤنڈ ہے اور گوئٹے مالا میں 34۔20 پاؤنڈ ہے۔یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے جو انھوں نے حاصل کیا ہے کیونکہ گوئٹے مالا نسبتا ایک بہت غریب ملک ہے اور وہاں فی کس احمدی کی آمد دنیا کی دوسری جماعتوں سے بہت کم ہے لیکن اللہ کا بڑا احسان ہے کہ ان کو اس میدان میں بہت آگے بڑھنے کی تو فیق عطا ہوئی۔حکیم نمبر تین ہے۔حکیم بھی ان جماعتوں میں سے ہے جو خدا کے فضل سے تیزی سے ترقی کر رہی ہیں۔جماعت پنجم آگے بڑھ رہی ہے۔تبلیغ میں بھی بیدار ہو رہی ہے چندوں میں بھی آگے نکل رہی ہے۔کیپٹن شمیم خالد صاحب جو پہلے نیوی میں ہوا کرتے تھے، وقف کر کے بڑے ولولے اور بڑی قربانی کی روح کے ساتھ انھوں نے اپنے آپ کو سلسلہ کی خدمت کے لئے پیش کیا تھا۔کافی لمبا عرصہ فرانسیسی کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اور مرکزی دفتروں میں تجربے حاصل کرنے کے بعداب تحکیم میں امیر جماعت ہیں اور مبلغ انچارج بھی۔تو جب سے یہ تشریف لائے ہیں خدا کے فضل سے جماعت بڑی تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ان کی فی کس اوسط 34۔88 پاؤنڈ ہے۔اور تحکیم کے احمدیوں کے حالات میں جانتا ہوں معمولی آمد کے لوگ ہیں کوئی غیر معمولی کمائی والے میں نے وہاں نہیں دیکھے اس لحاظ سے خدا کے فضل سے بہت اعلیٰ پائے کی قربانی ہے۔سوئٹزر لینڈ 24 پاؤنڈ فی کس کے حساب سے نمبر چار بنتا ہے۔سوئٹزرلینڈ کے سلسلہ میں ایک تصحیح بھی ضروری ہے تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کرتے وقت فی کس نمایاں قربانی کرنے والی جماعتوں میں سوئٹزر لینڈ کا نام شامل ہونے سے رہ گیا تھا۔انکا معیار قربانی دراصل 121 پاؤنڈ فی چندہ دہندہ تھا جبکہ