خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 409 of 682

خطبات وقف جدید — Page 409

409 حضرت خلیفہ المسیح الرابع وہ اس زرخیز مٹی پر پڑتی ہے جو اسے قبول کرتی ہے اور پھر بڑی تیزی سے نیکی کے بیج نشو و نما پاتے ہیں۔اب تو روزانہ ڈاک میں بکثرت ایسے خط ملنے لگے ہیں کہ ہم فلاں معاملے میں کمزور تھے، فلاں معاملے میں کمزور تھے۔دیانتدار اپنے آپ کو سمجھتے تھے لیکن حقیقت میں دیانت کا تصور نہیں تھا۔خیانت سے پاک سمجھتے تھے مگر اب پتہ چلا ہے کہ خیانت ہوتی کیا ہے اور ہم یہ یہ عہد کر چکے ہیں اور خدا کے فضل سے نئی زندگیوں کا آغاز کر رہے ہیں۔اس طرح عبادات کے سلسلہ میں بھی جو خطوط ملتے ہیں ان سے روح تازہ ہو جاتی ہے۔تو اللہ تعالیٰ کی عجیب شان ہے کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کی عالمی تربیت کے ایسے عمدہ انتظام فرما دئیے ورنہ ایک خلیفہ کے لئے ناممکن تھا کہ ساری دنیا کی جماعتوں پر نظر رکھتا، ان تک پہنچ سکتا اور براہ راست ان سے مخاطب ہو کر ان کے دلوں میں نئے ولولے پیدا کر سکتا لیکن اب خدا نے یہ ایسے عجیب انتظام فرما دیئے ہیں کہ جتنا بھی شکر کیا جائے کم ہے۔اب میں وقف جدید کے سالِ نو کے اعلان کی طرف آتا ہوں۔اس وقت تک وقف جدید پر پینتیس سال گزر چکے ہیں اور آج چھتیسویں سال کے آغاز کا اعلان کیا جائے گا سب سے پہلے جب 1957ء کے آخر پر وقف جدید جاری ہوئی تو حضرت اقدس مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خود اپنے ہاتھ سے وقف جدید کی مجلس میں پہلا نام میرا لکھا۔اگر چہ حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب کو ہر لحاظ سے مجھ پر فوقیت حاصل تھی عمر کے لحاظ سے بھی بزرگ تھے صحابی بھی تھے اس لئے میری حیاء کا تقاضا تو یہ تھا کہ میں کبھی بھی اس بات پر اصرار نہ کرتا کہ میرا نام پہلے لکھا گیا ہے لیکن حضرت مصلح موعودؓ کے ہاتھ کے لکھے ہوئے کی ایسی حرص تھی ، ایسی لالچ تھی کہ ایک موقع پر جبکہ وہ صدر مقرر ہوئے تھے ان کا لسٹ میں پہلے نام آنے لگا تو میں نے عاجزانہ طور پر درخواست کی کہ کیونکہ یہ حضرت مصلح موعودؓ کے اپنے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے اس لئے اگر چہ میں اپنے آپ کو اس قابل نہیں سمجھتا مگر مجھے اسی نمبر پر رہنے دیا جائے۔اس میں ایک پیشگوئی بھی تھی کہ خدا مجھے وقف جدید کے سلسلہ میں غیر معمولی خدمت کی توفیق بخشے گا اور اب وقف جدید کا نیا دور شروع ہوا ہے تو اب مجھے مجھ آرہی ہے کہ کیوں حضرت مصلح موعودؓ نے میرا نام پہلے لکھا تھا کیونکہ اس وقت تو تصور میں بھی نہیں آسکتا تھا کہ خدا تعالیٰ مجھے خلافت کے منصب پر فائز فرمائے گا اور وقف جدید کی تحریک کو عالمی بنانے کا خیال دل میں پیدا فرمائے گا اور پھر اس کی توفیق بخشے گا۔چنانچہ خدا تعالیٰ نے ہمیں خوشیوں کے یہ دن دکھائے کہ وہ تحریک جو صرف پاکستان، ہندوستان اور بنگلہ دیش تک محدود تھی اسے عالمی تحریک بنانے کی توفیق ملی اور جماعت احمدیہ کو بڑی ہی محبت اور خلوص کے ساتھ اس آواز پر لبیک کہنے کی توفیق ملی۔جماعت احمدیہ کا جو یہ پہلو ہے یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کا ایک ایسا