خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 30 of 682

خطبات وقف جدید — Page 30

30 حضرت مصلح موعود ہیں ان کے لئے سرمہ چشم آریہ اور چشمہ معرفت وغیرہ کتابیں ہیں وہ پڑھ لی جائیں تو انسان ان کا مقابلہ کر سکتا ہے۔باقی لوگوں کے لئے ہندوستان اور پاکستان میں دوسری کتا بیں زیادہ مفید ہیں۔جیسے ازالہ اوہام ہے، توضیح مرام ہے، فتح اسلام ہے تحفہ گولڑویہ ہے، یہ اردو میں پڑھ لی جائیں تو تمام مولویوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے یا سرمہ چشم آریہ اور چشمہ معرفت کے ذریعہ ہندوستان میں جا کر پنڈتوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔میں نے بعض کتابوں کا گورکھی میں ترجمہ کروایا ہے اور میں نے دیکھا ہے کہ ان کتابوں کے متعلق سکھوں اور ہندوؤں کے بڑی کثرت سے خطوط آتے ہیں کہ ہم نے ان کو پڑھا تو یوں معلوم ہوا کہ آسمانی نور ہمیں ملا ہے ہمیں اور کتا بیں بھجوائی جائیں کیونکہ ان کے ذریعہ سے ہماری روحانی آنکھیں کھل گئی ہیں۔روزنامه الفضل ربوه 16 جنوری 1958 صفحه 2 تا 4 ) *****