خطبات وقف جدید — Page 360
360 حضرت خلیفۃ المسیح الرابع جس طرح باقی چندوں میں ہمیشہ مسلسل آگے بڑھنے والی رفتار کے ساتھ قربانیاں کرتی چلی آرہی ہے اور اس کی نیک جزا ئیں اس دنیا میں بھی پاتی ہے اور آخرت پر اس سے بڑھ کر تو قعات رکھتی ہے اسی جذبے کے ساتھ وقف جدید کے اس نئے سال میں بھی ہم پہلے سے بڑھ کر قربانیوں میں حصہ لیں گے۔اللہ تعالیٰ یہ نیا سال ساری دنیا کے لئے مبارک کرے۔جماعت احمدیہ کے لئے خصوصیت کے ساتھ مبارک کرے کیونکہ ساری دنیا کی برکتیں آج جماعت احمدیہ کے ساتھ وابستہ ہوچکی ہیں۔