خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 359 of 682

خطبات وقف جدید — Page 359

359 حضرت خلیفة المسیح الرابع وصولی میں بھی کم و بیش یہی شکل ہے وصولی گزشتہ سال 42,273 کے مقابل پر 42,432 تھی۔باوجود اس کے کہ بعض ممالک نے وعدے کے مطابق ادا ئیگی نہیں کی پھر بھی وصولی وعدے سے کچھ بڑھ گئی ہے جس کا مطلب یہ کہ بعض ممالک نے یا تو وعدہ نہیں بھجوایا تھا صرف وصولی بھجوائی ہے یا وعدے سے بڑھ کر وصولی کی۔1988ء میں وصولی 42,432 تھی اور 1989ء میں 61,552 یعنی 60,388 کے وعدے سے بھی زیادہ 61,552 وصولی ہوئی ہے اور یہاں اضافے کی شرح تھوڑی سی بڑھ گئی ہے وعدوں کے مقابل پر یعنی وصولی کے اعتبار سے گزشتہ سال پر 45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ممالک کی جو باہمی دوڑ ہے اس میں اوّل پوزیشن پہ جرمنی ہے اور گزشتہ چند سال سے جرمنی ساری دنیا کے لئے ایک چیلنج بن کر ابھر رہا ہے اور وہ بعض بڑے بڑے امیر ممالک جو پہلے جرمنی کو بہت پیچھے دیکھا کرتے تھے ان کو میں نے متنبہ کرنا شروع کیا تھا کہ ” آیا ای آیا اور اب یہ بڑھنے لگا ہے لیکن باوجود اس وارننگ (Warning) کے ، اس تنبیہ کے وہ اس آگے بڑھنے والے کو پیچھے نہیں ہٹا سکے اور وقف جدید میں بھی خدا کے فضل سے جرمنی اول آیا ہے برطانیہ دوم، کینیڈا بھی ایک نئی ابھرنے والی جماعت ہے جس نے امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے وہ سوم نمبر پر آیا ہے اور امریکہ چہارم ہے، انڈو نیشیا پنجم ، ناروے ششم ، سوئٹزر لینڈ ہفتم، ڈنمارک ہشتم ، اور ماریشس نہم ، اور مسقط دہم ، ماریشس کے متعلق میرا یہ خیال ہے کہ رپورٹ درست نہیں کیونکہ اس رپورٹ کے جو اعد و دوشمار ہیں وہ ماریشس کے لحاظ سے نا قابلِ یقین ہیں۔میں جانتا ہوں کہ ماریشس کی جماعت میں امسال ہر پہلو سے غیر معمولی ترقی ہوئی ہے اور اخلاص کے لحاظ سے، جذ بہ قربانی کے لحاظ سے تبلیغ کے لحاظ سے، چندوں کے لحاظ سے ، ملک میں وقار اور عظمت اور عزت کے لحاظ سے بہت غیر معمولی طور پر ماریشس کی جماعت آگے بڑھی ہے لیکن یہ اعداد و شمار مجھے یہ یقین دلانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وقف جدید میں پچھلے سال سے بہت پیچھے رہ گئی ہے۔گزشتہ سال ان کا وعدہ 1873 سٹرلنگ تھا اور اس کے مقابل پر ادائیگی انھوں نے 2122 کی تھی اور امسال بیہ اعدادوشمار بتار ہے کہ وعدہ 2558 اور وصولی صرف 1194۔تو یقینا کوئی غلطی ہوگئی ہے یا کوئی سیکرٹری صاحب وہاں ایسے آگئے ہیں جو سارا سال سوئے رہے ہیں بہر حال میں امید رکھتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ماریشس یہ داغ اپنے او پر نہیں لگنے دے گا اور وعدے سے بڑھ کر وصولی کر کے اپنی پوزیشن کو بحال کرے گا۔مشرق وسطی کے بعض ممالک میں سے بھی بعض ممالک کو خدا کے فضل سے بڑی نمایاں طور پر قربانی کی توفیق ملی ہے۔اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔پس اس اعلان کے ساتھ کہ وقف جدید کا نیا سال شروع ہورہا ہے میں امید رکھتا ہوں کہ جماعت