خطبات وقف جدید — Page 295
295 حضرت خلیفتہ المسیح الرابع استفادہ کر لیں تو کیا مضائقہ ہے۔بعض صورتوں میں تو بد دیانتی کی بھی شکایتیں ملی ہیں۔حیرت کے ساتھ اور نہایت افسوس کے ساتھ مجھے بیان کرنا پڑتا ہے کہ چند سال پہلے کی بات ہے کہ بعض احمدی زمینداروں کے خلاف غریب ہندوؤں نے مجھے خط لکھے کہ ہماری محنت کھا گئے ہیں۔جب میں نے آدمی بھجوا کر تحقیق کرائی تو پتہ لگا کہ بات ٹھیک تھی۔چنانچہ ان کی محنت ان کو دلوائی گئی۔ایسے واقعات ایک دو سے زیادہ نہیں ہیں کہ واضح طور پر بددیانتی سے محنت کھائی گئی ہو لیکن احمدیت کی سفید چادر پر تو ایک یا دو واقعات کا ہونا بھی بہت ہی بد نما داغ ہے۔احمدی زمیندار اس بات کا خیال رکھیں کہ انہیں نہ صرف یہ کہ ان کے حق دینے ہیں بلکہ حق سے زیادہ دینا ہے اور ان سے حسن سلوک کرتا ہے۔یہ ریگستانوں کے جگر گوشے خود آپ کے پاس پہنچ جاتے ہیں۔جب یہ احمدی ماحول میں جاتے ہیں تو اس وقت اگر آپ ان کو پیار کے ساتھ تبلیغ کریں اور ان کے ساتھ حسن سلوک سے معاملہ کریں اور توحید کا پیغام دیں تو ہر گز بعید نہیں کہ یہ لوگ خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ایک دو سال کی کوششوں میں مسلمان ہونا شروع ہو جائیں گے۔اور اب تو ان میں اسلام سے وہ تنفر باقی نہیں رہا۔ہر علاقے میں کوئی نہ کوئی بستی ایسی ہے جہاں خدا کے فضل سے اسلام کا پودا لگ چکا ہے اس لئے آجکل کے ماحول میں احمدی زمینداروں کیلئے تبلیغ کا کام بہت ہی آسان ہو گیا ہے۔اس لئے میں سندھی احمدی زمینداروں کو یہ تحریک کرتا ہوں کہ وہ زیادہ سے زیادہ حسن سلوک اور محبت کے ساتھ اپنے ان آنے والے مزدوروں کو مسلمان بنانے کی کوشش کریں۔یہ لوگ سندھ کی جان ہیں۔سندھ کی ساری دولت ان کی مرہون منت ہے کیونکہ سندھ کا زمیندارہ ان قوموں کی محنت کے بغیر چل ہی نہیں سکتا۔جس زمانے میں تھر کے علاقہ میں اچھی خوشحالی ہو جائے یعنی اچھی بارشیں ہوں۔موسمی حالات اچھے ہوں تو سندھ بدحال ہو جاتا ہے کیونکہ فصلیں اتنی زیادہ ہیں کہ وہاں کے مقامی لوگ اپنی محنت سے انکو سنبھال ہی نہیں سکتے۔تو تھر کی خوشحالی پر سندھ کا زرخیز علاقہ روتا ہے کہ وہ علاقہ خوشحال کیوں ہو گیا ہے۔جب وہ بد حال ہو اور وہاں لوگ محنت کے لئے آئیں تو یہ ان کو اور زیادہ بدحال بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔یہ قوم کئی پہلوؤں سے بہت ہی اہمیت رکھتی ہے اور چونکہ یہی قو میں ہندوستان میں بھی پر لی طرف اسی قسم کے علاقے میں آباد ہیں اسلئے ہندوستان میں بھی تبلیغ کے نئے رستے کھل جاتے ہیں ہمارے نقطہ نگاہ سے کہ ہم ایک مبلغ جماعت ہیں۔یہ لوگ بہت ہی زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔میں امید رکھتا ہوں کہ اس کی طرف بھی توجہ کی جائے گی ، انشاء اللہ۔ہندوستان میں بھی وقف جدید قائم ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت اچھا کام کر رہی ہے۔حیدرآباد دکن کے علاقے میں جہاں کثرت کے ساتھ نئی جماعتیں قائم ہوئی ہیں یا پنجاب کے علاقوں میں قادیان کے اردگرد جہاں خدا تعالیٰ کے فضل