خطبات وقف جدید — Page 272
272 حضرت خلیفة المسیح الرابع کہ وہ سمجھتے ہیں کہ غالباً اب ہم کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔اور یہ کیفیت بڑھتے بڑھتے اندرونی طور پر اتنا خوفناک دبا ؤ اختیار کرلیتی ہے کہ إِلَّا أَنْ تَقَطَّعَ قُلُوبُهُمُ قریب ہوتا ہے کہ پھر ان کے دل اس اندرونی دباؤ سے پھٹ پڑیں۔پس ان کے لیے محض آسمان سے نازل ہونے والی آفات ہی نہیں بلکہ قلبی حالتوں سے پیدا ہونے والی آفات بھی ہیں ان کا ظاہر بھی بدنصیب ہے اور انکا باطن بھی بدنصیب ہے۔اور جو بظاہر یہ دیکھتے ہیں کہ وہ کامیابی کی طرف جارہے ہیں لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی باطن پر نظر ہے اور وہ یہ گواہی دیتا ہے کہ ان مخالفین کو جو بظاہر تمہیں خوش و خرم نظر آ رہے ہیں اور بظاہر یوں معلوم ہوتا ہے کہ یہ اپنی کامیابی پر یقین رکھتے ہیں مگر ہم تمہیں بتاتے ہیں کہ انہیں اپنی کامیابی کا کوئی یقین نہیں ، انکے دلوں میں ایسے شکوک پیدا ہو چکے ہیں جو بڑھتے چلے جائیں گے اور اپنی ناکامیوں کا دبا ؤ اندرونی طور پر اتنی شدت اختیار کر جائے گا کہ قریب ہے کہ یہ دل پھٹ جائیں۔وَاللهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ تمہیں علم نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ جانتا ہے وہ علیم بھی ہے اور حکیم بھی ، اس کی حکمتیں در پردہ کار فرما ہوتی ہیں مگر وہ ظاہری آنکھ کو نظر نہیں آرہی ہوتیں لیکن اندرونی طور پر وہ نئے نئے کام دکھا رہی ہوتی ہیں۔ان حالات پر اگر غور کیا جائے جو ان آیات میں بیان ہوئے ہیں تو مومنوں کے لئے اس میں عظیم الشان خوشخبریاں ہیں۔اور ایسے وقت میں بھی تسکین کے سامان ہیں جب کہ ایک مومن کیلئے بظاہر اندھیرا ہوتا ہے اور اس کے مخالف کے لئے روشنی۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمہارے لئے اندھیرے کا کوئی جواز نہیں ہے کہ تم خدا کے نور میں پلنے والے لوگ ہو، خدا کی رحمتوں کا سایہ تمہارے اوپر ہے، تم اپنے دلوں کو دیکھ لو کہ ہر روز ان پر خدا تعالیٰ کی رحمتیں تقویٰ و طہارت اور پاکیزگی کی صورت میں نازل ہوتی ہیں تم نئے نئے روحانی سفر کر رہے ہو ، نئی روحانی فضاؤں میں پرواز کرنے لگے ہو ، اگر تم ذرا سا بھی غور کرو تو تم جان لو گے کہ اس میں تمہاری کوشش کا کوئی دخل نہیں محض خدا کا فضل ہے جو تم پر نازل ہو رہا ہے۔اسکے بعد تمہارے لیے مایوسی کی کونسی گنجائش ہے اور جنہیں تم خوش سمجھ رہے ہو اور فخر کرتا ہوا دیکھتے ہو ان کے دل کی حالت ہم تمہیں بتاتے ہیں انکا حال یہ ہے کہ وہ دن بدن اپنی تباہی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔گذشتہ سال کے حالات اور واقعات کا اگر جائزہ لیا جائے تو ہم یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہر جہت میں جماعت احمدیہ کا قدم آگے بڑھایا ہے۔کوئی ایک بھی شعبہ زندگی ایسا نہیں جس میں جماعت احمدیہ نے گذشتہ سال کی نسبت نمایاں ترقی نہ کی ہو اور کوئی ایک بھی ملک ایسا نہیں ہے جس میں جماعت احمدیہ کے قدم ہر لحاظ سے آگے نہ بڑھے ہوں۔پاکستان جیسے ملک میں جہاں جماعت کی ہر آزادی پر پہرے بٹھا دیئے گئے ہیں وہاں بھی جماعت کی ہر تحریک نشو و نما پارہی ہے اور پہلے سے آگے بڑھ رہی