خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 190 of 682

خطبات وقف جدید — Page 190

190 حضرت خلیفقه لمسیح الثالث میں اس کی برکات کو محسوس کرتے ہیں وہ ان لوگوں کو بھی حلقہ اسلام میں لانے کی کوشش کریں جو اس دائرہ سے باہر اوران برکات سے محروم ہیں۔لیکن کم ہیں جو اس طرف توجہ کرتے ہیں۔بہر حال جماعت احمد یہ پر یہ بھی فرض ہے اور یہی بہت بڑا فرض ہے کہ وہ لوگ جو خدائے واحد و یگانہ اور ہمارے رب کریم سے بعد کی وجہ سے اس کی رحمتوں سے محروم ہیں ، ان کو خدائے واحد و یگانہ کی معرفت کے حصول میں مدد دی جائے اور وہ اپنے پیدا کرنے والے رب کو پہچانے لگیں۔اور ایک خوشحال اور مسر در زندگی دینی و دنیاوی ہر دولحاظ سے گزار نے لگیں۔بہر حال یہ ہمارا فرض ہے اور حتی الوسع ہم اس کی طرف توجہ کرتے ہیں اور اس کے لیے کوشش کرتے ہیں۔اس وقت وقف جدید کے نظام کے ماتحت بعض ایسے علاقوں میں بھی اسلام کو پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے جہاں ہندو بستے ہیں۔یہ تو ایک حقیر سی کوشش ہے لیکن اس کے مقابلہ میں جو حقیر سی کوشش کی قبولیت کی علامات ہیں وہ یہ ہیں کہ اُس علاقہ کے ہندوؤں کی توجہ بڑی شدت کے ساتھ اسلام کی طرف ہو رہی ہے اور وہاں کے سینکڑوں ہندو خاندان کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام میں داخل ہو چکے ہیں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے اور خدائے واحد و یگانہ سے محبت کا تعلق رکھتے ہیں۔چنانچہ دو سال ہوئے وہاں ایک مقام پر ان میں سے بعض کو بعض شر پسند ہندوؤں کی طرف سے انکے سامان پر بٹھا کر سامان کو آگ لگا کر جلانے کی کوشش کی گئی اس وعدے کے ساتھ کہ اگر وہ اسلام کو چھوڑ دیں گے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنا بند کر دیں گے تو یہ آگ بجھا دی جائے گی اور ان کو آگ میں جلایا نہیں جائے گا لیکن وہ نو مسلم اسلام کی لذت سے اس طرح بھرے ہوئے تھے کہ انہوں نے دشمنان اسلام کی اس پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کر دیا اور اس جرات کا یہ اثر ہوا کہ انہوں نے ان کو جلایا نہیں کیونکہ ایک کو جب جلانے لگے تو بہت سے اور آگے آگئے کہ ہم بھی ہندوؤں سے مسلمان ہوئے ہیں اور اگر جلانا ہے تو ہم سب تیار ہیں ہم سب کو جلاؤ۔پس اللہ تعالی اس رنگ میں اس علاقہ کے ہندوؤں پر بڑا فضل کر رہا ہے اور اسلام کی طرف وہ مائل ہورہے ہیں اور یہ انتظام اس وقت وقف جدید کے ماتحت ہے اور معلمین وقف جدید وہاں کام کر رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑے اچھے نتائج پیدا ہورہے ہیں۔اس کے علاوہ جو مختلف مقامات پر وقف جدید کے معلمین ہیں انکے ذریعہ سے انکی اپنی لیاقت کے مطابق کام لیا جا رہا ہے۔وہ تربیت کا کام کر رہے ہیں وہ بچوں کو قاعدہ (یتر نا القرآن ) پڑھا رہے ہیں۔نو عمر نو جوانوں کو قرآن کریم ناظرہ پڑھا رہے ہیں۔جن کو تر جمہ نہیں آتا انہیں ترجمہ پڑھا رہے ہیں۔ہزاروں احمدی تربیت کے لحاظ سے ان سے مختلف