خطبات وقف جدید — Page 175
175 حضرت خلیفة اصبح الثالث کہیں سے بھی کامیابی نصیب نہ ہو تو وہ ان سے حاصل کرے لیکن وہ آدمی جو اس ذہنیت سے آیا ہے اس کی کہیں کھپت نہیں ہوسکتی اسلئے وہ یہاں آ جائے اس نے کام کیا کرنا ہے۔وہ آدمی جو ساری دنیا کی ناکامیاں دیکھ کر آتا ہے وہ دنیا کی ہدایت کا سامان کیسے پیدا کر سکتا ہے۔یہ ایک سرے پر ہے اور جس کی اس نے ہدایت کرنی ہے وہ دوسرے سرے پر ہے یا مجھے یوں کہنا چاہیے یہ بائیں سرے پر ہے اور دوسرے آدمی کی ضرورت دائیں سرے پر ہے یعنی دو چیزوں میں جو زیادہ سے زیادہ بعد ہوسکتا ہے وہ ان میں پایا جاتا ہے۔پس جماعت سے میں یہ کہتا ہوں کہ جو آدمی وقف جدید کیلئے دیں وہ قابل اور اہل ہونا چاہیے اور پھر جب آدمی دیں تو ان کو خرچ بھی دیں جتنے زیادہ آدمی دیں گے ان پر اتنا زیادہ خرچ بھی آئے گا اس کے مطابق آپ کو چندہ دینا چاہیے۔اب پچھلے سال وقف جدید کا دولاکھ چالیس ہزار روپے کا بجٹ تھا اور دسمبر کے آخر تک ایک لاکھ بہتر ہزار روپے آمد ہوئی ہے اور اب نیا سال شروع ہو گیا ہے گذشتہ جو کام آپ نے اپنے تجویز کئے تھے آپ ان کو پورا نہیں کر سکتے۔وقف جدید کے متعلق منصو بہ بنانے والے دماغ میں جو کام تھا وہ تو یہ نہیں تھا وہ تو اس سے کہیں زیادہ کام تھا۔پس وہ پیارا وجود جس کے ساتھ آپ کو پیار اور عشق کا دعویٰ ہے اس نے آپ کو جو کام دیا تھا اس سے کہیں تھوڑے کام کا آپ نے منصوبہ بنایا اور وہ بھی پورا نہیں کیا یہ تو بڑے شرم کی بات ہے اس لئے جماعت کو اس طرف توجہ دینی چاہیے۔دوسری طرف میں یہ بھی کہتا ہوں جو ہمارا وقف جدید کا دفتر ہے اس کو اپنا حساب درست رکھنا چاہیے۔گذشتہ دو چار دن میں ہی میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ جور میں وصول ہو چکی ہیں ان کا بھی ٹھیک طرح سے حساب نہیں رکھا گیا ( پیسوں کا ضیاع تو نہیں ہوا) لیکن اگر ایک شخص تین مہینے کے بعد اپنا چندہ دے دیتا ہے اور اپنا وعدہ پورا کر دیتا ہے اور آپ چھ مہینے کے بعد اسے کہیں کہ تم نے کوئی چندہ نہیں دیا تو آپ نے اس کا وقت ضائع کیا۔آپ کو یہ کس نے حق دیا ہے۔پس میں دفتر سے کہتا ہوں کہ آپ مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کی طرف منسوب ہونے والوں کا وقت ضائع نہ کریں۔یہ سننے کے بعد اور اس بات کو تقریروں میں دہرانے کے بعد کہ آپ کے متعلق یہ بھی کہا گیا ہے۔اَنْتَ الشَّيْخُ الْمَسِيحُ الَّذِي لَا يُضَاعُ وَقْتُه ( تذكره ص 318) کہ تیرا وقت ضائع نہیں کیا جائے گا۔آپ خود اس مسیح کیطرف منسوب ہونے والوں کا وقت ضائع کر رہے ہیں اور ان کو پریشانی میں ڈال رہے ہیں اس لئے اپنے گھر کو درست کریں اور اس کی صفائی